اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور بینچ کی تبدیلی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا، وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے حوالے سے نیب کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے.

(جاری ہے)

نجی ٹی و ی کے مطابق بینچ کی تبدیلی پر ڈویژن بینچ کا اہم حکم آگیا 2 رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، ججز کے نئے ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی ختم کردیا گیا ڈویژن بینچ نے حکم دیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے اب آئندہ ہفتے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی موجود نہیں.

نیب کے خلاف کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ڈویژن بینچ میں زیر سماعت تھا، 28 اپریل کو سماعت کے روز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی تھی 22 مئی کے لیے کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے پاس مقرر کیا گیا 28 اپریل کو ہی قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری ہوا تھا نئے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کے ساتھ جسٹس ثمن رفعت کا بینچ بنا دیا گیا اور8 مئی کو سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے کیس کی متفرق درخواست نئے بینچ کے سامنے مقرر ہوئی ہے.

وکیل نے بتایا کہ پہلے یہ کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق سن چکے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت نے کیس دوبارہ پرانے بینچ میں مقرر کرنے کے لیے آرڈر جاری کر دیا یادرہے کہ گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا کہنا تھا ہائیکورٹ کے ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں ہے توہین عدالت کیس لارجر بینچ منتقل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجازاسحاق پر مشتمل سنگل بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کی جانب سے توہین عدالت کی کارروائی معطل کرنے کے آرڈر پر حیرت کا اظہار کیا تھا جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا ریمارکس میں کہنا تھاکہ عدالت کو توہین عدالت کیس چلانے سے روکنا ڈویژن بینچ کی جانب سے اختیار سے تجاوز ہے فاضل جج کا کہنا تھا طے شدہ قانون ہے کہ ایک جج کے عبوری حکم کے خلاف انٹراکورٹ اپیل قابلِ سماعت نہیں ہوتی، ڈویژن بینچ کا یہ حکم اپنے سینئر ساتھی جج کی اتھارٹی کے خلاف ہے، اگر میں اختیار کے اس تجاوز کو تسلیم کرلوں تو سائلین کو میری عدالت پر اعتماد کیوں رہے گا؟ کل کو میری عدالت سے جاری حکم پر کوئی عملدرآمد کیوں کرے گا؟.

جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا کہنا تھا آرڈرز پر عملدرآمد کیوں ہو گا کہ جس لمحے میں توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کروں وہ ڈویژن بینچ معطل کر دے گا .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت ڈویژن بینچ کہنا تھا بینچ کی دیا گیا کے خلاف کیس کی

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے ہائی پروفائل کیسز کو حل کیا: محسن نقوی

اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ثناء یوسف اور سردار فہیم قتل کیس سمیت 15ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان کو گرفتار کرنے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی محمد شعیب، ایس ایس پی عثمان طارق بٹ، ایس پی سٹی سلیمان ظفر، ایس پی کاظم نقوی، اے ایس پی علی رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس مہدی، ڈی ایس پی سلیمان شاہ، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن ٹیمز کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

اُنہوں نے اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ویلڈن اسلام آباد پولیس، آپ کی کارکردگی پر فخر ہے۔

جس قوم کے پاس بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا، محسن نقوی

محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔

اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل اور ہائی پروفائل کیسز کو حل کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سردار فہیم قتل کیس حل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تحسین ہے، اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پروفائل کیسز کو انتہائی قلیل مدت میں حل کیا، شاندار کارکردگی پر آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی جواد طارق اور ٹیم خصوصی داد کی مستحق ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد پولیس اسی جذبے سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت جاری رکھے گی، آئی جی اسلام آباد نے کانسٹیبل رانا وسیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی خصوصی تعریف کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے21 سال سے بطور کانسٹیبل کام کرنے والے رانا وسیم کو قواعد کے تحت ترقی دینے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے ہائی پروفائل کیسز کو حل کیا: محسن نقوی
  • سردار فہیم قتل کیس حل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تحسین ہے، وزیرداخلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ریپ اور اغوا کیس میں عمر قید پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے جسٹس سرفراز اور پشاور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عتیق کا نام منظور
  • محسن نقوی اور طلال چودھری کا اسلام آباد کی 14 برس زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا موسمِ گرما کی چھٹیوں کے پہلے ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری
  • صدرِ مملکت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی کے تعین پر سینیئر وکلا کیا کہتے ہیں؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، موسم گرما کی چھٹیوں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا
  • اسلام آباد ہا ئیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے جسٹس ڈوگر سینئر ترین جج
  • صدر نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینیئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا