ملتان: عالمی سائبر نیٹ ورک پکڑ اگیا، 21 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑا گیا، جس کے21 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ملتان میں حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کی، گرفتار ملزمان سے ڈیجیٹل مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سائبر کرائم کے مطابق گرفتار ملزمان سے لیپ ٹاپس، موبائل فون اور ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق حساس اداروں کو عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک کی نشاندہی امریکی ایف بی آئی اور ڈچ پولیس نے کی تھی۔
ترجمان سائبر کرائم کے مطابق نیٹ ورک کا سرغنہ رمیز شہزاد امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں سے کروڑوں ڈالرز کے فراڈ میں ملوث ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی اور تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، مومن آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد میں مومن آباد کے علاقے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زخمی دانش عرف داڑھا اور اس کے ساتھی سراج احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کے لیے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔