حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیسن ایجنسی نے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک کارندے گرفتار کرلیا ہے۔

حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیسن ایجنسی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے عالمی سائبرکرائم نیٹ ورک کے کارندوں کو دھر لیا ہے، ملزمان امریکی شہریوں اور مالیاتی اداروں کو لوٹنے والے نیٹ ورک سے منسلک ہیں، ہارٹ سینڈر گروپ کے خلاف ایف بی آئی اور ڈچ پولیس کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال

ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان کی سربراہی میں سائبر کرائم انویسٹی گیسن ٹیم نے 21 رکنی گروہ کےمتعدد ارکان کو پکڑا، رمیض شہزاد کا گروہ امریکی شہریوں اور دیگر غیرملکیوں سے کروڑ ڈالر کے فراڈ میں ملوث ہے، رمیض شہہزاد کا تعلق لیہ سے ہے، ملزم نے لاہور اور ملتان میں نیٹ ورک بنا رکھا تھا۔

لاہور میں گروہ کے چار گھروں پر چھاپے مار کر بڑی مقدار میں ڈیجیٹل مواد برآمد کیا، گرفتار ملزمان میں محمد اسلم، عدیل عزیز، اسامہ نواز، عبدالمعیز اور شعیب نذیر شامل ہیں، ملزمان سے موبئائل فونز، لیپ ٹاپس اور ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔

ملزمان کے خلاف پیکا اور تعزیرات پاکستان کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وقار الدین سید ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی تعینات

این سی سی اے کا کہنا ہے کہ غیرملکی شہریوں کو لوٹنے میں استعمال فشنگ ویب سائٹس کو ٹریک کرلیا گیا ہے جبکہ گیمبلنگ اور گیمنگ کی آڑ میں فنانشل کرائم میں ملوث ٹولز تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

ایف بی آئی اور ڈچ کمپنی نے پاکستان کی پرائیم ایجنسی کو انفارمیشن دی تھی کہ پاکستان میں یہ نیٹ ورک کام کررہا ہے، پرائیم ایجنسی نے این سی سی ملتان کو یہ ٹاسک دیا، این سی سی نے تقریبا ایک ماہ کی محنت کے بعد اس نیٹ ورک کے 14 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکی شہری ایف بی آئی این سی سی اے ڈچ ایجنسی سائبر کرائم گرفتار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی شہری ایف بی ا ئی این سی سی اے گرفتار نیٹ ورک

پڑھیں:

اے این ایف نے 860 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان پکڑ لئے

لاہور ( ڈیلی پاکستان ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 860 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، کوئٹہ، بلیدہ کراس، ملتان، کچلاک، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 608 کلو 600 گرام چرس، 201 کلو 475 گرام آئس، 49 کلو افیون اور 700 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ایک ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباءکو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، 1 ڈاکو مارا گیا، 4 گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ملتان: عالمی سائبر نیٹ ورک پکڑ اگیا، 21 ملزمان گرفتار
  • موڈیز نے امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی، قرضوں کا خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ
  • اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، 116.36 کلو منشیات برآمد،11ملزمان گرفتار
  • پاکستان کرپٹو کونسل بلاک چین کو سفارت کاری کے ذریعے مؤثر بنانے کیلیے پُرعزم ہے، سی ای او
  • ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج
  • پاکستان کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
  • اے این ایف نے 860 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان پکڑ لئے
  • ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز
  • بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دے دیا