سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اطالوی ایجنسی برائے ترقی و تعاون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 40 لاکھ یورو فراہم کرے گی۔
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے اچھی خبر ہے، جس کے مطابق غیر ملکی ایجنسی کی جانب سے ملنے والی رقم متاثرہ علاقوں کی ترقی کیلئے استعمال ہوگی۔ اطالوی ایجنسی برائے ترقی و تعاون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 40 لاکھ یورو فراہم کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق یہ رقم سندھ میں سیلاب سے تباہ خاندانوں کی فلاح کیلئے استعمال ہوگی۔ رقم کا مقصد متاثرین کو خشک سالی اور ہیٹ ویوز کا سب سے زیادہ شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے، رقم سے 36 ماہ میں متاثرہ اضلاع میں ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب میں معاونت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایف اے او اور سی ای ایس وی آئی کے نمائندوں نے معاہدے پر باضابطہ دستخط کر دیئے ہیں، اس موقع پر اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلین بھی موجود تھیں۔ اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلین نے بتایا کہ یہ رقم موسمیاتی آفات کے خطرے میں کمی کیلئے پاکستان کی معاونت کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کی سیلاب و موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی قومی حکمتِ عملی کی منظوری
احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت ہونے والے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں سیلاب و موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی قومی حکمتِ عملی کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے 15.9 ارب روپے کے 5 منصوبے منظور کر لیے۔
127.1 ارب روپے کے 5 بڑے منصوبے ایکنک کو ارسال کر دیے گئے، تعلیم، ماحولیات، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں کے منصوبے زیرِ غور آئے، اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے اکیڈمک بلاکس کی تعمیر کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے انفرا اسٹرکچر کو جدید بنانے کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا گیا ہے، پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کا ترمیم شدہ 27 ارب روپے لاگت کا منصوبہ بھی ایکنک کو ارسال کیا گیا ہے، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے آئی ٹی ریسرچ سینٹر کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔