سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے اچھی خبر ہے، جس کے مطابق غیر ملکی ایجنسی کی جانب سے ملنے والی رقم متاثرہ علاقوں کی ترقی کے لیے استعمال ہوگی۔
اطالوی ایجنسی برائے ترقی و تعاون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 40 لاکھ یورو فراہم کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق یہ رقم سندھ میں سیلاب سے تباہ خاندانوں کی فلاح کے لیے استعمال ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم کا مقصد متاثرین کو خشک سالی اور ہیٹ ویوز کا سب سے زیادہ شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ رقم سے 36 ماہ میں متاثرہ اضلاع میں ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب میں معاونت کی جائے گی۔
اس سلسلے میں ایف اے او اور سی ای ایس وی آئی کے نمائندوں نے معاہدے پر باضابطہ دستخط کردیے ہیں۔ اس موقع پر اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلین بھی موجود تھیں۔
اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلین نے بتایا کہ یہ رقم موسمیاتی آفات کے خطرے میں کمی کے لیے پاکستان کی معاونت کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متاثرہ علاقوں سیلاب سے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔