بھارت نے ہمارا پانی روکا تو ایسا ردعمل دیں گے کہ اس کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے، ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ہمارا پانی روکا تو ایسا ردعمل دیں گے کہ اس کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے پانی کے معاملے پر بھارت کو واضح کردیا ہے، جس کے بعد فوج کی طرف سے مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ کوئی پاگل آدمی ہی 24 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا پانی روکنے کا سوچ سکتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا وقت نہ آئے، لیکن اگر یہ وقت آگیا تو پھر دنیا دیکھے گی کہ ہم کیا کرتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ پاکستانی فوج کی طرف سے بھارت کے ساتھ جنگ بندی برقرار رہے گی، ہم سیاسی حکومت کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہیں۔ اگر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو ہم جواب دیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ ہم نے بھارت کے 6 جنگی جہاز تباہ کیے ہیں، اور میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ بھارت کا چھٹا گرنے والا جہاز میرا 2000 تھا۔
انہوں نے کہاکہ ہم مزید کارروائی کر سکتے تھے لیکن ضبط کا مظاہرہ کیا، حملوں کے باوجود پاکستان کے تمام فضائی اڈے مکمل طور پر فعال ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا تنازع کی آگ بھڑکنے کا خطرہ موجود رہے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر کو اندرونی معاملہ بنانے کی کوشش ناکام ہوچکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت پانی روکنا ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر سندھ طاس معاہدہ سیز فائر سیز فائر لائن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پانی روکنا ترجمان پاک فوج ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر سندھ طاس معاہدہ سیز فائر سیز فائر لائن وی نیوز نے کہاکہ پاک فوج
پڑھیں:
250 دوڑوں میں حصہ لینے والی 97 سالہ خاتون نے بڑا اعزاز نام کر لیا
شمالی آئرلینڈ کی 97 سالہ گریس چیمبرز 250 پارک رن میں حصہ لینے کا سنگِ میل عبور کر کے یورپ کی سب سے معمر پارک رنر بن گئیں۔
گریس نے یہ کارنامہ جنوبی بیلفاسٹ کے اورمیو پارک میں پانچ ہزار میٹر کی دوڑ مکمل کر کے انجام دیا۔
معمر خاتون کی چار ہفتے قبل دل کی سرجری ہوئی تھی۔ تاہم، یہ طبی پیچیدگی بھی ان کو ہفتے کے روز ہونے والی دوڑ میں حصہ لینے نہ روک سکی۔
دوڈ مکمل کرنے پر گریس کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے یہ کیا کیوں ایسی امکانات تھے کہ وہ ایسا نہ کر سکین لیکن وہ چیزوں کو منفی نظر سے کبھی نہیں دیکھتیں اور اگر وہ ایسا پہلی بار میں نہیں کر پاتیں تو وہ بار بار کوشش کرتیں۔