قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک فوج اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایل او سی کے سیکٹر لیپہ ویلی پہنچ گئے۔

شاہد آفریدی نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور علاقہ مکینوں سے سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے متاثرہ علاقوں سمیت تباہ شدہ رہائشی مکانات کا معائنہ کیا اور نمائشی میچ میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور امن والے ہیں، جو بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرنے لیپہ سیکٹر آیا ہوں، بھارتی جارحیت کے دوران میڈیا کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ افواج پاکستان ہمیشہ امن کی خواہاں رہی ہیں، تاہم دفاع وطن میں اقدام اٹھانا مجبوری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کا ٹیلنٹ قابل فخر ہے، لیکن بدقسمتی سے ضائع ہو رہا ہے جس کے لیے ہمیں توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر حکومت یہاں کرکٹ اکیڈمی قائم کرے تاکہ ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم سے شاہد آفریدی کی ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد

شاہد آفریدی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی حق خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم رکوائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایل او سی سابق کرکٹر شاہد آفریدی لیپہ سیکٹر وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایل او سی سابق کرکٹر شاہد ا فریدی وی نیوز شاہد ا فریدی انہوں نے نے کہاکہ پاک فوج کے لیے

پڑھیں:

بابر اعظم نے صفر پر آؤٹ ہونے میں شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فائل پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ناپسندیدہ ریکارڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے منگل کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑا۔ بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے ہی میچ میں زمبابوے کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی 31 سالہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 9ویں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی یوں بابر اعظم شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے اُن بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے جن کے سب سے زیادہ صفر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پرآؤٹ ہونے کے ریکارڈ کی فہرست میں صائم ایوب اور عمر اکمل مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں، دونوں بیٹرز 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس فہرست میں اب دوسرا نمبر بابر اعظم کا آگیا ہے جو 9 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • اجتماع عام میں شرکت کے لیے بائیک ریلی سکھر پریس کلب پہنچ گئی
  • بابر اعظم نے صفر پر آؤٹ ہونے میں شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ایکشن کمیٹی ایک حقیقت، ریاستی معاملات چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا، فیصل ممتاز راٹھور
  • کراچی روشنوں کا شہر ، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے؛ وزیراعظم
  • نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح: حنیف عباسی نے مخالفین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، وکلا کی ریلی، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج
  • میں نے وزیراعظم رہنا ہوتا تو کون روک سکتا تھا؟ وزیراعظم چوہدری انورالحق کا اسمبلی میں خطاب
  • بشریٰ بی بی فیض حمید کے لیے کام کررہی تھی تو اس میں شاہزیب خانزادہ کا کیا قصور؟ خواجہ آصف برس پڑے
  • پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام