کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور امن والے ہیں؛ شاہد آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سٹی 42 : سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے لائن آف کنٹرول لیپا ویلی کا دورہ کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور وہاں کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔
شاہد آفریدی نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور امن والے ہیں، بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرنے لیپہ سیکٹر آیا ہوں۔
سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران میڈیا کا مثبت کردار قابل تعریف ہے، افواج پاکستان ہمیشہ امن کی خواہاں رہیں، دفاع وطن میں اقدام اٹھانا مجبوری ہوتا ہے۔
لاہور میں 221 ٹریفک حادثات؛ 2 افراد جاں بحق286 زخمی
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا ٹیلنٹ قابل فخر ہے، بدقسمتی سے ضائع ہو رہا ہے ، توجہ دینا ناگزیر ہے، آزاد کشمیر کی حکومت یہاں کرکٹ اکیڈمی قائم کرے تاکہ ٹیلنٹ محفوظ رہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ جہاں انسانیت کے ساتھ ظلم ہو، وہ دہشت گردی ہے انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی حق خود ارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کروانے کے لیے کردار ادا کرے ۔
ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
این ایف سی میں ہماراپورا حق، وفاق ہمیں واپس کرے، سہیل آفریدی
پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبے کے مالی حقوق کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، جس کے تحت صوبے کو 400 ارب روپے ملنے چاہیں۔ وفاق اپنی ذمہ داری نبھائے، کے پی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبہ بھر سے 90 فیصد عوامی مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت صوبے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ اس دفعہ زیادہ ڈیلیور کرکے دیکھائیں گے۔
بیوٹی فیکیشن پشاور منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاورہم سب کاہے،اسکوخوبصورت ترین بنانا سب کی ذمہ داری ہے، دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں کےپی کےعوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایا ہے۔