شاہد آفریدی کا عوام اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی عوام اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔
شاہدآفریدی کا وادی لیپہ میں شاندار استقبال کیا گیا، سابق کپتان نے یاد گار شہداء پر بھی حاضری دی۔ انہوں نے لیپہ کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوانوں سے ملاقات کی اور دستخط شدہ بیٹ بال بھی تقسیم کیے۔
شاہد آفریدی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کراچی سے پاکستانی عوام اوراپنی فیملی کی جانب سے لیپہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں، اگر انڈیا نے دوبارہ سے جارحیت کی کوشش کی تو اسی طرح بھرپورجواب دیا جائے گا۔
شاہد آفریدی نے متاثرین معرکہ حق سے بھی ملاقات کی اور ان میں امدادی چیک تقسیم کیے، وادی لیپہ کی لوگوں کے جانب سے شاہدآفریدی کو اخروٹ کی لکڑی کا بنا ہوا شاہین تحفے میں دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری، متاثرہ عوام کی جانب سے پاک فوج زندہ باد! کے نعرے
احمد منصور: خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری، بونیر میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ افراد نے پاک فوج کی جاری ریلیف سرگرمیوں پر اظہار تشکر کیا۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ عوام کا کہنا تھا کہ مدد کیلئے پاک فوج اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔
سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جو لوگ متاثر ہو چکے ہیں، ان کی مدد میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
یہاں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں اور جوانوں نے ہمیں بہت اچھے انداز میں مدد فراہم کی ہے، پاک فوج ہر جگہ پر ہماری مدد کے لیے تیار کھڑی ہے۔
ہم پاک فوج کی بروقت آمد پر بہت خوش ہیں، پاک فوج زندہ باد! سیلاب زدگان کی بحالی تک پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر کرفیو نافذ
دوسری جانب بونیر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، بونیر کے گاؤں چوراک میں پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
آدم خیل میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبنے والے افراد کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی بھی کی گئی، جن میں میں راشن اور بستر شامل ہیں۔
پاکستان کالج آف لاء سے فارغ التحصیل طالب علم عمر رانجھا کے لئے بڑا اعزاز
پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افراد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام نے تمام کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کیلئے خوشخبری