بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام ایونٹس سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے اس فیصلے سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بھارت نہ صرف اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبردار ہورہا ہے بلکہ ستمبر میں مجوزہ مینز ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر

بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کو کرکٹ حلقوں میں تنہا کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت اے سی سی کی صدارت پاکستان کے وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے پاس ہے۔

بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی کے عہدیدار سے متعلق بتایا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کسی بھی ایسے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکتی جس کی قیادت پاکستان کے پاس ہو۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار نے مزید کہا کہ وہ اس صورتحال میں بھارتی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اپنے اس فیصلے سے متعلق اے سی سی کو زبانی طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بھارت ویمنز ایمرجنگ کپ میں حصہ نہیں لے گا بلکہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں بھی شرکت غیر یقینی ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل تھیں تاہم اگر بھارت ایونٹ کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو اس کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2027: سعودی عرب کے جدید اسٹیڈیمز کی تفصیلات جاری

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ بھارت اپنی ضد اور انا کی وجہ سے کھیل کو سیاست کی نذر کررہا ہے بلکہ 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی تب بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، جس کے نتیجے میں بھارت کے میچز سری لنکا میں کرائے گئے تھے۔ اسی طرح 2024 کے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھی بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا اور یوں ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہوا جس میں بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا قیام 1983 میں عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد جنوبی ایشیا میں کرکٹ کو فروغ دینا اور عالمی کرکٹ میں ایک مضبوط ایشیائی بلاک تشکیل دینا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشین کرکٹ کونسل میں بھارت کہ بھارت ایشیا کپ کپ میں

پڑھیں:

بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر غور

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور جنگ میں شکست کے باوجود وہ پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر  غور کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے متعلقہ حکام کو دریائے چناب، دریائے جہلم اور دریائے سندھ پر نئے منصوبوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے منصوبوں میں دریائے چناپ پر رنبیر نہر کی لمبائی کو 120 کلو میٹر تک دگنا کرنا بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس نہر کی نہر کی توسیع کے بعد 150 کیوبک فی سیکنڈ پانی کو موڑا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس نہر کی توسیع کے حوالے سے بات چیت گزشتہ ماہ شروع ہوئی جو جنگ بندی کے بعد بھی جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نہر کی توسیع میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

  

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا،میڈیا رپورٹس کی تردید
  • بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو مسترد کردیا
  • ’ایشیا کپ کا بائیکاٹ نہیں کیا‘، بی سی سی آئی نے بھارتی میڈیا کی خبر کو غلط قرار دے دیا
  • بھارت پاک کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے پر غور
  • بھارت کا ایشیا کپ سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ
  • پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ
  • پاکستان کیساتھ کشیدگی ، بھارت ایشیا کپ سے دستبردار ، رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ نہ ہونیکا خدشہ
  • بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ
  • بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر غور