پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شاہینوں کو زبردست خراج تحسین، ائیرچیف کی آمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 10 کے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیف آف ائیر سٹاف ظہیر بابر اور چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی ۔ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ میں پاک فضائیہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا گیا ۔ پاکستان کے شاہینوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مہارت کو شاندار انداز میں سراہا گیا۔ دشمن کے 6 طیارے مار گرانے پر پاکستان ائیر فورس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا گیا ۔ قومی ترانے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔سٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہارآگئی ۔ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد پر چیف آف ائیر سٹاف ظہیر بابر کا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خیر مقدم کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
تمام فورسز سربراہان، وزیرِ اعظم اور نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹوگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکر گزار ہوں، تمام فورسز کے سربراہان، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
کراچی میں سندھ گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء پر مشتمل وفد اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس ملاقات میں بجٹ کے امور پر بات ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ فوج نے خطے میں مودی کی بالادستی ختم کر دی، مودی حکومت نے آئی ایم ایف سے قسط رکوانےکی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بتا دیا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے، ہمیں اب پاکستان کی معیشت مضبوط کرنی ہے، ہم اب آئی ایم ایف سے قرض سے نجات پائیں گے۔