سیزفائر معاہدے کی کوئی ایکسپائری نہیں، بھارتی فوج
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بھارتی فوج نے کہا کہ 12 مئی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان طے پانیوالے جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتوار کو ڈی جی ایم اوز کی بات چیت طے نہیں تھی۔ جہاں تک جہاں تک دونوں ملکوں کے ڈائیریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بات ہے تو اس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کے منفی رویے کی وجہ سے سیز فائر خطرے میں ہے، بلاول بھٹو
توقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے منگل کو مذاکرات کا اگلا دور کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی رہنماؤں کے متعصبانہ بیانات کے باوجود بھارتی فوج جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج
پڑھیں:
ایران نے جوہری معاہدے پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا، خطے میں تناؤ شدید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران نے واضح کیا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) سے دستبرداری جیسے اہم فیصلے کا اختیار صرف متعلقہ اعلیٰ حکام کے پاس ہے اور اس معاملے پر کوئی بھی قدم احتیاط اور حکمت عملی کے تحت اٹھایا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایسے حساس امور جیسے این پی ٹی سے نمٹنے کا طریقہ کار، اعلیٰ قومی اداروں کی سطح پر طے کیے جاتے ہیں، ایران کسی بھی قسم کے مہلک ہتھیاروں، خصوصاً جوہری ہتھیاروں کو اسلامی تعلیمات کے منافی سمجھتا ہے، ہمارا عقیدہ ہے کہ مہلک ہتھیار، بشمول جوہری بم، اسلامی اصولوں اور انسانی اقدار کے خلاف ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے این پی ٹی سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی قرارداد زیر غور نہیں، نہ ہی مستقبل قریب میں ایسی کوئی تجویز پیش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (IAEA) نے بیس سال بعد پہلی مرتبہ ایران کو اپنے جوہری وعدوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، جس سے خطے میں سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
جمعے کے روز اسرائیل کی جانب سے ایران کے کئی فوجی اور جوہری مقامات پر بیک وقت فضائی حملے کیے گئے، جس کے بعد تہران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ایرانی حملوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے، جب کہ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں اب تک 224 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔