بھارت خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بلا ثبوت الزامات لگائے گئے جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے دو روز بعد تسلیم کیا کہ تفتیش ابھی جاری ہے. بغیر تحقیقات کے الزامات لگانا غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح موقف اختیار کیا کہ اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت موجود ہے تو اسے کسی غیر جانبدار بین الاقوامی ادارے کو پیش کیا جائے.
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہم جنگجو قوم نہیں بلکہ سنجیدہ، امن پسند قوم ہیں اور ہماری پہلی ترجیح ہمیشہ امن ہی رہی ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت بڑی طاقتیں بخوبی جانتی ہیں کہ پاکستان کے عوام کا جذبہ اور عزم کیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی آئینی و قومی ذمہ داری پوری کی ہے اور آئندہ بھی ملک کی خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر کردار ادا کریں گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم اور افواجِ پاکستان سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی سے ملاقات ‘ پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے : چینی سفیر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چینی سفیر جیان زیڈونگ نے کہا پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔