اسلام آباد:

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ جو فتح پاکستان کو ملی اس کے نتیجے میں ہندوستان نے کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیے۔

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ویڈیو بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان سے بدترین شکست کے بعد مودی اندر سے ٹوٹ گیا ہے، مودی مار کے بعد مایوس اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی اپنی شکست کی شرمندگی کو کور کرنے کے لیے نہتے کشمیریوں پر سارا غصہ نکال رہا ہے، ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں کو جیل ڈال دیا گیا اور ان سے زبردستی اعترافی بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مودی سرکار کشمیریوں کے بزنس تباہ کر رہی ہے اور بھارت میں کشمیریوں کو یونیورسٹیوں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریز کو کینسل کیا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جو سوشل میڈیا پر لکھتا ہے اس کو خاموش کروایا جا رہا ہے، شکست کے بعد مودی سرکار یہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ مودی سرکار کا صرف اور صرف ایک ایجنڈا ہے کہ کشمیر کو کشمیریوں سے خالی کروایا جائے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور یہ حملہ کشمیریوں پر نہیں پوری انسانیت پر حملہ ہے، وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے سب کشمیریوں کی اواز بنیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کشمیریوں پر مشعال ملک کے بعد رہا ہے رہی ہے

پڑھیں:

ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پردوبارہ حملے کا امکان موجود ہے، پاکستان کا پانی روکا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا، مسئلہ کشمیر اور پانی کا ایشو بات چیت سے حل ہونا چاہیے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے جو کہ فخر کی بات ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس وقت سر اٹھا کر دنیا میں چل رہے ہیں، مودی اور اس کے ساتھیوں کا تکبر مٹی میں ملا ہے ، ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہمارے سائبر واریئرز نے کمال کے کارنامے دکھائے ہیں، ہمارے میڈیا نے بہت شاندا ر رپورٹنگ کی جبکہ بھارتی میڈیا میں سرکس اور نوٹنکی ہو رہی تھی.

وزیر دفاع نے کہا کہ جس طرح آئی ایس پی آر نے فرنٹ پر لیڈ کیاہے انہوں نے بہت ہی شاندار کام کیاہے ، یہ ہماری تاریخ کا سنہرا لمحہ تھا جسے آنے والی نسل یاد رکھے گی ، ایس سی او میں بھی چین کے دفاعی وزیر سے با ت چیت ہوئی ہے ، چینی ہمارے بہت اچھے دوست ہیں، جس طرح چین نے 70 سالوں میں ہمارا ساتھ دیاہے ، جہاں بھی ہمیں ضرورت پڑی ہے ، وہ ہمارے ساتھ ستون کی طرح کھڑے ہوئے، بڑے بڑے ملک بھارت کیخلاف فتح پر مبارک دے رہے ہیں .

ان کا کہناتھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ،ہمارے پاس ثبوت ہیں، ایس سی اواجلاس کے موقع پربھارتی وزیر دفاع سے بات نہیں ہوئی، بھارتی وزیر دفاع نے میری تقریر کے بعد وقت مانگا، ایس سی او کی روایت نہیں ہے دوبارہ تقریر کیلئے وقت دینا ، بھارت کو اجازت نہیں ملی، ہماری ٹیم مجھے تقریر کے دوران بھی چیزیں بتا رہی تھی، ہماری سفارتی ٹیم بہت ہی شاندار ہے ، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات پر متعدد ممالک نے ہمارے موقف کی تائید کی.

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دوبارہ پاکستان پر حملے کا امکان ہے،لیکن میرا خیال ہے کہ مودی کو اندر سے بھی اب سپورٹ حاصل نہیں ہے ، بھارت کی سیاسی جماعتوں اور دانشور حقیقت عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں کہ مودی جھوٹ بول رہاہے ، مودی نے جو بیانیہ اپنایا اس سے اسے بہت نقصان پہنچا ہے ، ہم امن چاہتے ہیں،بھارت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا موقف یہی ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا، مسئلہ کشمیر اور پانی کا ایشو بات چیت سے حل ہونا چاہیے، ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان نے ایران کا ساتھ دیا، بھارت کو ایران میں اب اتنی پذیرائی نہیں ملے گی، اس وقت سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے، عالمی اکنامک فورمز پر امریکا پاکستان کو سپورٹ کر رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر موجود صورتحال میں ہم کھیل کا حصہ اور کھلاڑی ہیں، موجودہ صورتحال مین اگر ہم تماشائی بنے اور کھلاڑی نہ بنے تو اس کا نقصان ہوگا ، امریکہ کی کسی ایسی پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے جس کا ہمیں نقصان ہو وزیر دفاع سے سوال کیا گیاکہ کیا ابراہم اکارڈ پر پریشر آ نے والا ہے ؟ جس پر وزیر دفاع نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب دباﺅ آئے گا تو دیکھا جائے گا، اس معاملے پر مشاورت بھی ہو رہی ہے ، اس پر جواب تب دیں گے جب ہمیں اس اکارڈ کا حصہ بننے کا کہا جائے گا، ابراہم اکارڈ سے متعلق پریشر آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے .

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ فلسطین کے لوگ جس طرح ظلم سہہ رہے ہیں لیکن سر نہیں جھکا رہے ہیں ، مسلم دنیا کا اللہ حساب لے گا، ڈیڑھ ارب مسلمانوں نے قیامت کے روز حساب دینا ہے ، میرا یمان ہے ، فلسطین والے قیامت کے روز شکایت کریں گے اور ہم جواب دیں گے ، یہ معاف نہیں ہوگا، یہ اجتماعی گناہ ہے ، اللہ معاف کرنے والا ہے ، جو ہو رہاہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ہے ، مشرقی ممالک میں لوگوں کا ضمیر جاگا ہواہے ، لیکن مسلمان دنیا میں ہو کا عالم ہے . 

متعلقہ مضامین

  • امرناتھ یاترا مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، ماحولیاتی تباہی یا کشمیریوں کے لیے کڑی آزمائش
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی؛ بھارت کو بدترین سفارتی شکست
  • مودی سرکار کی خارجہ پالیسی نعرے بازی تک محدود؛بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار
  • بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، گورنر پنجاب
  • بھارت میں کروڑوں کے جہیز کے باوجود سسرالیوں کے مظالم کی شکار بہو نے خودکشی کرلی
  • ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف
  • مودی عسکری اورسفارتی شکست برداشت نہیں کرپا رہا ہے
  • مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں‘خواجہ آصف
  • پاکستان نے ہمارے جنگی طیارے مار گرائے تھے: بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
  • مودی کی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں، خواجہ آصف