علم کے حصول کی طرف توجہ ضروری، ہر خاندان سے ایک شخص کو عالم دین ہونا چاہیے، علامہ ریاض نجفی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں رئیس الوفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ اجتہاد کی وجہ سے مسلک اہلبیت میں کوئی بھی مسئلہ بند گلی میں نہیں، فقہا و مجتہدین نے ہر جدید مسئلے کو حل کر کے اسلامی نقطہ نظر بیان کیا ہے۔ جبکہ دوسرے مکاتب فکر کے ہاں اجتہاد کا دروازہ بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علیؑ حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کو چھوڑا تو کچلے جائیں گے۔ قرآن مجید کو سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں، ترجمہ و تفسیر پڑھیں اور اپنی زندگی میں تعلیمات قرآن اور سیرت معصومین پر عمل کریں، توہم کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ علم کے حصول کی طرف توجہ دیں اور ہر خاندان سے ایک شخص کو عالم دین بنائیں۔ تاکہ آپ کا اسلام کی ترویج میں حصہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ ابوالقاسم خوئی، آیت اللہ روح اللہ خمینی، آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای، علامہ ابوالقاسم حائری کو اللہ تعالیٰ نے عزت علم ہی کی وجہ سے ہی عطا کی ہے۔ اسلامی جمہوری ایران کی کامیابی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں ہر خاندان میں ایک عالم دین ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا سورہ توبہ میں اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ جنگ کیلئے کچھ لوگ جائیں اور کچھ دین سیکھیں۔
انہوں نے کہا مسلمان اور عالم بنیں، اسلام کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آخرت کی زندگی بہتر ہو۔ ورنہ علم اور شیعیت تو چلتی رہے گی مگر ہمارا حصہ نہیں ہو گا۔ محض مجالس کے عشرے کروانا ہی کافی نہیں، دین بھی سیکھنا چاہئے۔ رئیس الوفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ اجتہاد کی وجہ سے مسلک اہلبیت میں کوئی بھی مسئلہ بند گلی میں نہیں، فقہا و مجتہدین نے ہر جدید مسئلے کو حل کر کے اسلامی نقطہ نظر بیان کیا ہے۔ جبکہ دوسرے مکاتب فکر کے ہاں اجتہاد کا دروازہ بند ہے۔ انہوں نے کہا علامہ حلی اجتہاد کرتے تھے، ان کے بادشاہ ایران کو طلاق کے بعد مسئلہ بتانے پر پورا ملک ایران شیعہ ہو گیا تھا۔ وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برادران اہل سنت نے طلاق کے بعد رجوع کا حل حلالہ بتایا تھا، جبکہ علامہ حلی بادشاہ کے دربار میں پیش ہوئے تو ہاتھوں میں جوتے سمیت بادشاہ کیساتھ جا بیٹھے۔ اعتراض پر علامہ حلی نے از راہ مذاق کہا حضرت ابوحنیفہ نے رسول اللہ کے جوتے اٹھا لئے تھے۔ جس پر کہا گیا ان کی پیدائش تو بہت بعد کی ہے۔ تو کہنے لگے یہی ہمارا کیس ہے کہ پیغمبر اسلام کے ساتھ علی علیہ السلام رہے اور ان کی امامت تک سارے آئمہ نے وہ دین پیش کیا جو رسول اللہ نے سکھایا۔ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ حلالہ کی کوئی عقلی دلیل نہیں، مولانا مودودی اور جامعہ الازہر بھی تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے برصغیر میں شہید اول، شہید دوئم اور شہید ثالث کی علمی خدمات اور شہادت کے واقعات کا تذکرہ بھی کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے آیت اللہ نے کہا
پڑھیں:
پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ”پاکستان کی سفارتی کامیابیاں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش اور محنت سے ہم نے سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور اس میدان میں خدمات انجام دینے والے تمام افسران قوم کا فخر ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فارن سروس دنیا کی بہترین سروسز میں شمار ہوتی ہے، جس کی عظیم روایات ہمیں ورثے میں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک فن ہے جو تجربے، صبر اور محنت سے پروان چڑھتا ہے۔ “مجھے فخر ہے کہ ہماری فارن سروس نے ہمیشہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کیا”، وزیر اطلاعات نے کہا۔
انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے، مگر اس کے باوجود ملک پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات لگائے گئے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے فوراً بعد بھارت نے بلا جواز پاکستان پر الزام تراشی کی، حالانکہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوست ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پوری دنیا سے ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑی طاقت کو شکست دی، اور ہماری مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا کردار معرکہ حق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ ہماری کوسٹ گارڈ نے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک ملاح کو گرفتار کیا جس نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی پوری کہانی دنیا کے سامنے بیان کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، لیکن قوم متحد ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔