اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو حلف کی پابندی کرنے کی توفیق دے، جسٹس جمال مندوخیل
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو حلف کی پابندی کرنے کی توفیق دے۔
اسلام آباد میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ججز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ مل جول نہ رکھیں۔ ہم جب کسی کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو اس پر بحث شروع ہو جاتی ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ انصاف تو اللہ کا کام ہے، ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت ہم فیصلہ کرتے اور اس کا تحفظ کرتے ہیں۔ہمیں جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ کسی کے دباؤ، خوف یا لالچ میں آئے بغیر کرنا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئیں جو بھی مسئلہ ہے اس مل بیٹھیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنے کام کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندوخیل نے کہا
پڑھیں:
ماڈل علیزے شاہ کا سوشل میڈیا سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ، آخری پوسٹ میں کیا کہا؟
پاکستان کی بولڈ اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی۔
علیزے شاہ نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں اور سوشل میڈیا کو جہنم سے تشبیہہ دے دی۔اداکارہ نےاپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ جگہ جہنم سے بھی زیادہ بری ہے‘۔
سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے بعد ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوئی پوسٹ موجود نہیں اور انہوں نے سب کو ان فالو بھی کردیا ہے۔
آج انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی ہے جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’طنز، مسلسل تنقید اور منفی رویہ صرف میرے جذبات کو مجروح نہیں کر رہا تھا بلکہ اس نے میری جسمانی صحت کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ اور یہ نوبت آ گئی کہ مجھے نہ صرف سوشل میڈیا سے بلکہ اپنے اردگرد کے تمام لوگوں سے مکمل طور پر خود کو الگ کرنا پڑا‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ٹوٹ چکی ہوں، تھک چکی ہوں، اور ایک اس حد تک بوجھ محسوس کر رہی ہوں جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ میری بائیو میں واضح طور پر یہ لکھنے کے بعد بھی کہ میں زندہ ہوں، کچھ لوگ اب بھی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ اور کئی چینلز نے میرے والدین سے رابطہ کیا ہے کہ کیا میں مر چکی ہوں۔ ذرا سوچیں اس بات کا ایک ماں کے دل پر کیا اثر ہوتا ہے اور ایک خاندان پر کیا گزرتی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’براہِ مہربانی سمجھنے کی کوشش کریں کہ یہ سب مجھے اور میرے چاہنے والوں کو کس قدر تکلیف دے رہا ہے۔ اس وقت، مجھے واقعی نہیں معلوم کہ میں انسٹاگرام یا ٹی وی ڈراموں پر کب یا کبھی واپس آؤں گی بھی یا نہیں۔ یہ دباؤ حد سے بڑھ گیا ہے۔ اس کا بوجھ اتنا بھاری ہو چکا ہے کہ میری صحت خراب ہو گئی ہے‘۔
میری صرف ایک گزارش ہے کہ مجھے کچھ وقت دیں علیزے شاہ نے کہا کہ میرے خاندان سے رابطہ نہ کریں۔ جھوٹی کہانیاں گھڑنا بند کریں اور مجھے سانس لینے دیں۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں جنہیں فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
ادکارہ ڈراما سیریل عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی اور اس کے بعد کئی ہٹ ڈراموں میں نظر آئیں۔ آج کل وہ سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے وائرل ہیں اور انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسٹاگرام پاکستانی ڈرامے سوشل میڈیا علیزے شاہ