ایلون مسک حکومتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام، ٹرمپ کی کابینہ سے الگ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ان کی سربراہی میں وفاقی حکومت کے حجم میں کمی لانے کے ادارے ‘ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی'(ڈوج) نے اب تک 160 بلین ڈالر کی بچت کی ہے ، اس کے ساتھ ہی ارب پتی سرمایہ دار اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے کابینہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
ایلون مسک نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے کہاکہ آپ کی زبردست کابینہ کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات رہی، پہلے 100 دنوں میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، یہ کسی بھی انتظامیہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف، کارروائی شروع
مسک نے گزشتہ ہفتے ٹیسلا کے کمائی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ان کا وقت مئی سے اب ڈوج میں کم صرف ہوگا، اور وہ حکومتی کاموں پر صرف ایک یا دو دن فی ہفتہ گزاریں گے۔
نیویارک پوسٹ نے منگل کو رپورٹ کیا تھا کہ مسک اب وائٹ ہاؤس سے کام نہیں کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے واقعی بہت قربانیاں دیں۔ آپ کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔ اس ملک میں اکثریت لوگ واقعی آپ کی عزت کرتے ہیں اور آپ کی قدر کرتے ہیں، اور اس پورے کمرے میں یہ بات بہت وثوق سے کہی جا سکتی ہے، آپ نے واقعی ایک شاندار مدد فراہم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’کارکردگی بتاؤ نہیں تو گھر جاؤ‘، امریکی فیڈرل ایجنسیوں کو ایلون مسک کا حکم
ایلون مسک نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کا ادارہ ‘ڈوج’ وفاقی حکومت میں زائد ملازمتیں ختم کرکے اور اداروں کی کارکردگی بہتر بناکر حکومت کے لیے 2 ٹریلین ڈالرز کی بچت کرستا ہے تاہم بعد میں انہوں نے یہ تخمینہ ایک ٹریلین ڈالرز کا لگایا تھا۔
اب ڈوج سے اپنی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے قیام کا مقصد مکمل ہوچکا ہے تاہم پارٹنرشپ فار پبلک سروس نامی ادارے کے مطابق ایلون مسک کا 160 بلین ڈالرز بچانے کا تخمینہ بھی درست نہیں ہے اور وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
doge elon musk TRUMP ایلون مسک ٹرمپ کابینہ ڈوج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایلون مسک ٹرمپ کابینہ ڈوج ایلون مسک نے
پڑھیں:
بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔