عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر اس وقت ہمارے لیے ایک آسان ہدف ہیں لیکن فی الحال ہم انھیں نشانہ نہیں بنایں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے منصوبے کو امریکی صدر نے مسترد کردیا تھا لیکن اب کھلی دھمکی دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ خامنہ ای اس وقت ہمارے لیے ایک آسان ہدف ہیں لیکن فی الحال ہم انھیں نشانہ نہیں بنایں گے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکا شہریوں یا فوجیوں پر ایرانی میزائل حملے برداشت نہیں کرے گا۔

اس بیان کے فوراً بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ کی جس میں صرف ایک جملہ لکھا تھا "UNCONDITIONAL SURRENDER" (بلا مشروط ہتھیار ڈال دو)۔ یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔ ایرانی حملوں میں 24 اسرائیلی مارے گئے اور متعدد زخمی ہیں جب کہ اسرائیل کے حملوں میں ملٹری لیڈرشپ اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت 224 ایرانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سپریم لیڈر ڈونلڈ ٹرمپ خامنہ ای

پڑھیں:

قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی

واشنٹگن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حماس نے کہا وہ یرغمالیوں کو مار دیں گے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کام کر رہا ہوں، مجھے اس کیلئے ایوارڈز ملنے چاہئیں، جمعہ کے روز چینی صدر سے بات کروں گا، آج میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینز ویلا میں دوسرافضائی حملہ کیا، کارروائی کے دوران3دہشت گرد مارے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملے میں امریکی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ڈرگ کارٹلز امریکا میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، کارٹلز امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور مفادات کیلئے خطرہ ہیں، میمفس میں بدامنی عروج پر ہے، بدامنی کا شکا رشہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کریں گے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر پیشہ ور مظاہرین جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، انہوں نے ٹیفا سمیت شدت پسند مظاہرین کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • راجہ فاروق خان ریاست کے بڑے لیڈر ہیں، فرید خان
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
  • قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
  • اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ عمر رسیدہ ، صدارت کے اہل نہیں؟ امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی
  • یورپ میں امریکا چین تجارتی ملاقات بہت کامیاب رہی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • حماس جہاں بھی ہو، ہم اُسے نشانہ بنائیں گے، نتین یاہو
  • قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ