احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں نے کہا کہ ایران میں بھی سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی، رہنماؤں نے صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی اسرائیل کے جمہوری اسلامی ایران پر حملوں اور ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے دستور کے سیکرٹری علاءالدین خانزادہ نے کہا کہ اسرائیل کی دہشتگردی کی تاریخ انتہائی طویل ہے، اسرائیل نے نہ صرف غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا، بلکہ ایران میں بھی سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی، انہوں نے صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔ سینئر صحافی اور کے یو جے دستور کے سابق صدر مقصود یوسفی نے کہا کہ اسرائیل کی کھلی دہشتگردی ناقابل برداشت ہے، عالمی برادری اس صورتحال کا نوٹس لیکر اسرائیل کو اسکے جارحانہ عزائم سے روکے۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیمیں اور ادارے اسرائیل کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بند باندھنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں، اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں صحافیوں کی شہادتوں پر مؤثر ردعمل دیا جاتا تو یہ سلسلہ طویل ہونے سے روکا جا سکتا تھا، لیکن اب یہی صورتحال ایران میں بھی درپیش ہے۔ مظاہرے سے خطاب کے دوران کے یو جے کے سابق صدر اور سینئر صحافی طارق ابوالحسن نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، جنگ کے دوران صحافی تمام تر حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہیں، لیکن اسکے باوجود اسرائیل سچ کا گلا دبانے کیلئے صحافیوں کونشانہ بناتا ہے، ایرانی ٹی وی کو بھی سچ بتانے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا۔ مظاہرے سے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چودھری، سیکرٹری ریحان ہاشمی، نائب صدر فاروق سمیع، پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، سابق صدر امتیاز فاران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

صحافی رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا ہے، فلسطین میں جارحیت کے دوران عام لوگوں کے ساتھ میڈیا کو بھی نشانہ بنایا گیا، کئی صحافی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے کسی قانون کو نہیں مانتا، میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں پر جان بوجھ کر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، اسرائیل طاقت کے زور پر حق و سچ کی آواز کو دبانا چاہتا ہے، اسرائیل کی سوچ ہے کہ میڈیا اس کے ایجنڈے کی حمایت کرے، لیکن ہم سلام پیش کرتے ہیں ہر اس میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو جو حق اور مظلوم کی آواز اور حقائق کو سامنے لا رہے ہیں۔ صحافی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کا عمل بند کرے، اسرائیل میڈیا کے خلاف اپنی جاری جنگ کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اسرائیلی حملوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے، وہ اسرائیلی حملوں کے باوجود سچ اور حق کو نشر اور شائع کریں گے، عالمی ادارے میڈیا کے خلاف اسرائیلی جنگ کو روکیں۔ صحافیوں نے اسرائیل کی زد میں آنے والے تمام میڈیا ہاؤسز سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اپنے صحافیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ اسرائیل نشانہ بنایا میڈیا ہاؤسز اسرائیل کے اسرائیل کی صحافیوں کو صحافیوں کی مظاہرے سے کی آواز کے خلاف

پڑھیں:

یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان

ماسکو:

یوکرین نے روس کی بحیرہ اسود میں مرکزی بندرگار تاؤپسے پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹرمینل اور دو غیرملکی جہازون کو نقصان پہنچا۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ تاؤپسے میں ہونے والے حملے میں دو غیرملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں بحیرہ اسود میں روس کے بڑے آئل ٹرمینلز میں سے ایک ہے اور حملے میں اس ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی۔

روس کے کراسنڈور ریجن کے ایمرجنسی آپریشنل ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تاؤپسے بندرگاہ پر ڈرون حملہ رات کو ہوا جہاں موجود دو غیرملکی جہاز نشانہ بنے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جہاز کا عملہ سمیت وہاں کام کرنے والے دیگر افراد محفوظ ہیں لیکن بندرگاہ کی عمارت اور ٹرمینل کا انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی اور یوکرینی ٹیلی گرام چینلوں میں مختلف ویڈیوز میں دیکھایا گیا ہے، جس میں ٹرمینل میں تیل کے ٹینکر میں آگ لگی ہوئی ہے۔

ادھر یوکوین کی اندرونی سیکیورٹی سروس ایس بی یو کے عہدیدار نے بتایا کہ یوکرین کی فورسز نے تاؤپسے آئل ٹرمینل پر ڈورن حملہ کیا، 5 ڈرونز نے ایک آئل ٹینکر، لوڈنگ انفرا اسٹرکچر اور پورٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق تاؤپسے بحیرہ اسود میں آئل ٹرمینل اور روزنیفٹ آئل ریفائنری کا مرکز ہے، جس کو یوکرین نے رواں برس کئی مرتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • شکار پور ، مندر کی زمین پر قبضے کی کوشش ، ہندو کمیونٹی سراپا احتجاج
  • حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری
  • پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
  • پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا