کراچی یونین آف جرنلسٹس کا غزہ و ایران میں صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے ایران کے سرکاری چینل پر حملے اور صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ٹی وی اسٹیشن پر حملہ میں 2 خواتین میڈیا ورکر شہید
احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ صحافیوں کی جانب سے غزہ اور ایران میں صحافی برادری کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کی گئی۔
اس موقعے پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ یہ آزادی اظہار رائے پر کاری وار ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
مزید پڑھیے: اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشریات کے دوران میزائل حملہ
کراچی یونین آف جرنسلسٹ )دستور( کے سیکریٹری ریحان چشتی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل غزہ میں سچ دکھانے والے صحافیوں کو قتل کیا گیا اور اب یہی عمل ایران میں بھی دہرایا جا رہا ہے جہاں حملوں کی کوریج کرتے صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ریحان چشتی نے کہا کہ بنیادی طور پر اسرائیل ایک دہشتگرد ملک ہے اور وہ مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے ساتھ آزادی اظہار رائے کو بھی دبانے کی کوشش کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ نائب صدر کراچی یونین آف جرنلسٹ محمد فاروق سمیع کا کہنا تھا کہ اس احتجاج کا مقصد ان صحافیوں کے لیے آواز بلند کرنا ہے جو اسرائیلی بربریت کا شکار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم غزہ کی صورتحال پر اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائیں، حافظ نعیم الرحمان
فاروق سمیع نے کہا کہ اسرائلی دہشتگردی کا سامنے آنے والا تازہ واقعہ ایرانی سرکاری ٹی وی چینل پر حملہ ہے جس میں اطلاعات کے مطابق 30 کے قریب صحافی اور ادارے سے وابستہ دیگر افراد شہید ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکا مل کر ان دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
اس موقعے پر صدر کے یو جے دستور نصراللہ چوہدری، کے یو جے اور کراچی پریس کلب کے سابق و موجودہ عہدیدار مظہر عباس، امتیاز خان فاران، مقصود احمد یوسفی، اے ایچ خانزادہ، طارق ابوالحسن، شمس کیریو، رضوان بھٹی، سعید سربازی، اشرف بھٹی، اصغر عمر اور عامر لطیف بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران غزہ کراچی کراچی پریس کلب کراچی یونین آف جرنلسٹس کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران کراچی کراچی پریس کلب کراچی یونین ا ف جرنلسٹس کراچی یونین ا ف جرنلسٹس دستور کراچی یونین
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، ریٹیل قیمت 200 روپے کلو برقرار
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں چینی 190 سے 200 روپے کلو ہوگئی ہے اور کراچی کے ریٹیل بازار میں چینی 180 سے 190 روپے کلو مل رہی ہے جس سے شہری پریشان ہیں جب کہ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چینی 180 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔لاہور میں ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کررہے ہیں۔کراچی میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس دوران 7 دکانیں سیل کی گئیں اور 2 گراں فروش گرفتار ہوئے جب کہ 10 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔شہبازشریف نے کہا ہےکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔