سندھ حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات تسلیم کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین کی جانب سے سندھ بھر کی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز، ورکرز، ڈرائیورز اور پروگرام کے دیگر عملے کے مسائل اور واجبات کی ادائیگی کے لیے مسلسل آواز بلند کی جا رہی تھی۔ اس جدوجہد کے نتیجے میں سندھ حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، جس پر پروگرام یونین نے حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔چیئرپرسن بشریٰ آرائیں کی قیادت میں یونین نے کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بھرپور احتجاج اور دھرنا دیا، جس میں سندھ بھر سے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس دھرنے میں ملازمین نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔اس کامیابی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین کی رجسٹرڈ رہنما فرحت پروین، عباس جید، ہمت حسین، فرحان جید سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے ورکرز کی ہمت و حوصلے کو سراہا اور کہا کہ یہ کامیابی ہماری آواز اور اتحاد کی بدولت ممکن ہوئی۔انہوں نے میڈیا، سماجی کارکنان، اور عوامی نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس جدوجہد کو اْجاگر کیا اور مسائل کو حکومت تک پہنچایا۔یونین کی جانب سے تمام اس موقع پر کارکنان کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔