ریپر طلحہ انجم نے حکومتِ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اُس بیان پر ردِ عمل دیا جس میں "شاہراہِ بھٹو" کو کراچی کے عوام کے لیے پیپلز پارٹی کی حکومت کا "تحفہ" قرار دیا گیا تھا۔

طلحہ انجم نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی تحفہ نہیں بلکہ حکومت کا کام ہے، جو اسے عوام کے لیے انجام دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 15 سالوں سے سندھ میں بدترین طرزِ حکمرانی دیکھ رہے ہیں، اور اب بھی حکومت کی جانب سے ایسے بیانات دینا باعثِ حیرت ہے۔

طلحہ انجم، جو اپنے تلخ اور براہِ راست اندازِ بیان کے لیے جانے جاتے ہیں، اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر عوامی مسائل کیلئے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور کئی صارفین نے حکومتِ سندھ کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان کی حمایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن