ایران میں حکومت کا تختہ الٹنا اسٹریٹجک غلطی ہو گی، فرانسیسی صدر میکرون
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں حکومت کا زبردستی خاتمہ کرنے کی کوشش ایک اسٹریٹجک غلطی ہو گی، اور اس قسم کے اقدامات تاریخ میں ہمیشہ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
جی7 سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے پیش کش ایک خوش آئند قدم ہے، اور اگر امریکا اس میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ ایک بڑی پیشرفت ہوگی۔
مزید پڑھیں: ’ایران کو ڈیل کرلینی چاہیے تھی‘، امریکی صدر ٹرمپ نے فوری طور پر تہران خالی کرنے کی دھمکی دے دی
صدر میکرون نے اسرائیل اور ایران دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے والے حملے بند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ بیرونی بمباری کے ذریعے کسی ملک کو اس کی اپنی مرضی کے خلاف بچایا جا سکتا ہے، وہ ہمیشہ غلط ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ خطے میں استحکام کے لیے طاقت کے بجائے سفارتی راستہ اپنایا جانا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ایران ایمانویل میکرون فرانسیسی صدر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران ایمانویل میکرون
پڑھیں:
پاکستان، سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، احسن اقبال
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی قیادت کو اس اہم اور تاریخی معاہدے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دفاعی شراکت داری پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاک سعودی اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست اور قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا بلکہ خطے کے امن، استحکام اور ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے دل ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام سے بھرے ہوئے ہیں، خاص طور پر پاکستانی قوم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے والہانہ عقیدت اور غیر متزلزل احترام رکھتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے معرکۂ حق میں دشمن کو بدترین شکست دی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اسٹریٹجک معاہدہ نہ صرف عسکری میدان میں بلکہ معیشت، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبہ جات میں بھی دوطرفہ تعاون کو وسعت دے گا۔