عبدالقادر پٹیل : فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالقادر پٹیل نان فائلرز پر سوشل میڈیا پر بنی میمز ایوان میں لے آئے۔

 قومی اسمبلی میں نان فائلرز پر پابندیوں پر طنز کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے  نت نئے حوالے پیش کرتے ہوئے اسپیکر کو یہ تجویز بھی دی کہ نان فائلر سموسے خریدیں گے تو انہيں سموسوں کے ساتھ چٹنی نہيں ملے گی۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ بجٹ میں آرٹیکل 114 سی کے تحت کچھ لوگوں کو نااہل قرار دیا گیا ہے، یہ لوگ اپنے اکاؤنٹ سے ایک حد سے زیادہ پیسے نہیں نکال سکتے، یہ وہ نان فائلرز ہیں جن کے اکاؤنٹ منجمد کر دیے جائیں گے۔

یکم جولائی سے ٹیکس گوشوارے کو بہت آسان کر دیا جائے گا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو تبدیل کیے بغیر معاشی اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں ہے،

 پی پی پی رہنما قادر پٹیل نان فائلرز پر سوشل میڈیا پر بنی میمز بھی ایوان میں لے آئے، ساتھ ہی نت نئے حوالے بھی دیے۔

نان فائلرز پر نئی پابندیاں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں یہ بھی شامل کر دیتے کہ یہ اپنے بچوں کا ختنہ نہیں کروا سکتے، نان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دے گا، یہ سموسے خریدیں گے تو ساتھ چٹنی نہیں ملے گی، نان فائلرز ایک پیر کا استعمال کرکے لنگڑا کر چلیں گے تاکہ دور سے پتہ چلے کہ یہ نان فائلر جا رہا ہے۔

عبدالقادر پٹیل کے طنزیہ جملوں پر ایوان میں ارکان اور اسپیکر مسکراتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی بینچوں میں شاید یہ خوش فہمی ہے کہ پیپلز پارٹی ہر چیز کو سپورٹ کرے گی لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، ہم کسی ایسی چیز کو سپورٹ نہیں کریں گے جو عوام اور ملک کے خلاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں ملک کی اور جغرافیائی صورتحال دیکھ کر بجٹ کو سمجھنا ہوگا۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عبدالقادر پٹیل نان فائلرز پر

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کر دیا، حلقہ این اے ون چترال سے عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عبداللطیف چترالی کو 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نا اہل کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو آرٹیکل 63 (ون) (ایچ) کے تحت نااہل کیا۔
قبل ازیں، الیکشن کمیشن نے آج عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
وکیل صفائی فضل الرحمان نے دلائل دیے کہ عبداللطیف کے شریک ملزمان کی حد تک فیصلہ کالعدم ہو چکا ہے۔
رکن الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا (کے پی) نے کہا کہ عبداللطیف چترالی اشتہاری ہیں، کیا آپ اشتہاری کی جانب سے جواب جمع کرانے کے مجاز ہیں؟ کیا آپ کے وکالت نامے پر عبداللطیف چترالی کے دستخط ہیں؟۔
رکن الیکشن کمیشن بلوچستان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ میں وکیل کی ضرورت نہیں ہے، پہلے بھی کچھ لوگوں کو ڈی نوٹیفائی کر چکے ہیں۔
وکیل عبداللطیف چترالی نے کہا کہ انہیں ہائیکورٹ سے عبوری ریلیف مل چکا ہے۔
رکن الیکشن کمیشن کے پی نے کہا کہ کہاں ہے وہ ہائیکورٹ کا آرڈر؟ کس دن عبوری ریلیف ملا بتا دیں، ہم منگوا لیتے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ موقع دیا جائے، جواب جمع کرا دوں گا، جب عدالت سے سزا ہو جائے تو الیکشن کمیشن ڈی نوٹیفائی کرتا ہے، فیصلہ کالعدم ہو تو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جا سکتا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی منتخب ممبر کو عدالت سے سزا کے بعد الیکشن کمیشن یا اسپیکر کیس کا جائزہ نہیں لے سکتا، الیکشن کمیشن فیصلے پر معاونت کے بجائے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے مختصر حکم نامے میں ایک چیز واضح نہیں تھی، آج عبداللطیف چترالی کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے، اس کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔
وکیل نے کہا کہ میری فیصلے کے خلاف اپیل پرسوں سماعت کے لیے مقرر ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ تو عبوری حکم نامہ بھی تو نہیں لائے، ہم نے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرنا ہے کہ اس نااہلی ریفرنس کو آگے چلانا ہے یا نہیں، ریفرنس اگر چلے گا تو پھر دلائل دے سکیں گے۔
وکیل نے کہا کہ ریفرنس کو اس لیے بھی آگے چلانے کی ضرورت ہے کہ اپیل لگی ہوئی ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ اپنے موکل کا فیصلہ کالعدم کر کے آ جائیں، کیا آپ دو دن فیصلہ کرنے سے متعلق مہلت دے سکتے ہیں، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے لیے فضل الرحمان نامی شہری نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کتنی نشستیں رہ گئی ہیں؟
  • پی ٹی آئی راہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، بیرسٹر گوہر
  • آج جمہوریت کے لیے ایک افسوس ناک دن ہے، تحریک انصاف کا پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر ردعمل
  • اب بغیر بینک لون یا ڈاؤن پیمنٹ کے گاڑی خریدیں: نئی اسکیم متعارف
  • اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں کا نیتن یاہو حکومت کے خلاف عالمی پابندیوں کا مطالبہ
  •  ایوان میں ہاتھا پائی ناقابل برداشت‘ غیر جمہوری رویہ ہے: گورنر پنجاب
  • پنجاب اسمبلی میں گداگروں کیخلاف قرارداد منظور
  • الیکشن کمیشن نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کردیا