الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چھٹہ، اور رکن صوبائی اسمبلی احمد خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں، اور یہ سزائیں اب تک برقرار ہیں۔ ان فیصلوں کو کسی عدالت نے کالعدم قرار نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیسز میں سزا یافتہ سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ نااہل قرار

کمیشن کے ترجمان کے مطابق عبداللطیف چترالی کا معاملہ ان سے مختلف نوعیت کا ہے۔ اگرچہ چترالی نے بذات خود اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا، تاہم ان کے شریک ملزمان نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان شریک ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ترجمان کے مطابق چونکہ عبداللطیف چترالی اس عدالتی اپیل کا حصہ نہیں تھے، اس لیے ان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ کمیشن کے روبرو پیش ہو کر یہ وضاحت کریں کہ آیا ہائی کورٹ کا فیصلہ اُن پر بھی لاگو ہوتا ہے یا نہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ادارہ قانونی تقاضوں کے مطابق تمام امور کی شفاف جانچ کر رہا ہے اور ہر فیصلے کے لیے ٹھوس قانونی بنیادوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر تردید عبداللطیف چترالی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن

پڑھیں:

سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم پی اے احمد بھچر اور ایم این اے احمد چٹھہ نااہل قرار

ویب ڈیسک :  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور  اپوزیشن لیڈر  پنجاب  اسمبلی احمد خان  بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے  سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ اعجاز چوہدری کو  انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق  اعجاز چوہدری  آرٹیکل 63  ون ایچ کے تحت رکن سینیٹ رہنےکے اہل نہیں رہے۔

چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!

الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم این اے محمد احمد چٹھہ  اور  اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق  انسداد  دہشت گردی  عدالت  نے  احمد  چٹھہ  اور احمد خان  بھچرکو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  احمد چٹھہ این اے 66  وزیرآباد  اور  احمد خان بھچر پی پی87  میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے۔الیکشن کمیشن نے تینوں سیاستدانوں کی سیٹیں خالی قرار دے دیں 

پنجاب اسمبلی میں خالد نثار ڈوگر نے مسلم لیگ حسان ریاض پر حملہ  کردیا

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیخلاف دارخوستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
  •  بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا 
  • بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا
  • الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، ترجمان
  • اراکین کی نااہلی، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو مسترد کردیا
  • سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم پی اے احمد بھچر اور ایم این اے احمد چٹھہ نااہل قرار
  • الیکشن کمیشن نے اعجاز چودھری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دے دیا
  • سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد چٹھہ نااہل قرار
  • پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا