پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔31 جولائی 2025ء )رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی نے قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کا بوجھ اٹھانے کی بجائے بہتر کہ سائیڈ پر ہوجائیں،پی ٹی آئی نے اگر اے این پی کی طرح سیاست ختم کرنی ہے تو پھر حکومت میں بیٹھی رہے۔
انہوں نے جیو نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سزائیں کس بنیاد پر ہوئی ہیں، جس مقدمے میں وارنٹ جاری ہوا ہے اس مقدمے میں میری ستمبر تک کی ضمانت ہے۔ لوگوں کو سمجھ آرہی ہے کہ موجودہ نظام کا بوجھ اٹھانے کی بجائے سائیڈ پر ہوجائیں۔ ن لیگ نے موجودہ نظام کو اپنا کندھا دیا ہوا ہے، اگر آج ہم بھی اس نظام کو اپنا کندھا دیں گے تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔(جاری ہے)
یہ کہتے 9مئی کا واقعہ ہوا اس کی مذمت کررہے ہیں ، 8فروری بھی ہوا تھا جب عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔ بلوچستان میں بزنس مین بی ایل اے کو بھتہ دے رہے ہیں، ان کو صرف پی ٹی آئی نظر آرہی ہے؟حکومت سیاسی رہنماؤں کیلئے ایوانوں کا رخ خود بند کررہی ہے۔ سیاسی قوت کے بغیر نظام نہیں چلے گا۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں میں بھی استعفوں کا آپشن زیر غور ہے، جو بھی حکمت عملی ہوگی اس کو دیکھیں گے، صوبائی حکومت بھی کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہے، اس کی براہ راست ذمہ داری کس پر ہوگی؟ پی ٹی آئی اگر اے این پی کی طرح سیاست ختم کرنی ہے تو پھر حکومت میں بیٹھی رہے۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جیو نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ ہے تو گزارش یہ ہے کہ 9مئی کے مقدمات کی مدعی ن لیگ یا حکومت نہیں ہے، 9 مئی مقدمات کی مدعی ریاست ہے، ریاستی ادارے اور عوام مدعی ہے۔ کیونکہ ریاست عوام سے بنتی ہے، یہ مقدمہ عوام کا ہے۔جن لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں وہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جا سکتے ہیں۔ قانون نے اپنا راستہ لینا ہوتا ہے، 185 لوگ ملزم تھے جن میں 108 افراد کو سزائیں ہوئیں جبکہ باقی بری بھی ہوئے ہیں ۔اس سے پہلے بھی سزائیں ہوئیں اورلوگ بری بھی ہوئے ہیں، اس کا مطلب سزائیں ٹھوس ویڈیو اور شواہد کی بنیاد پر سزائیں ہوئیں اور لوگ بری بھی ہوئے ہیں۔ جتنا وقت گزرا ہے اس میں لوگوں کا ٹرائل ہوا ان کو صفائی کا موقع دیا گیا۔ پاکستان کو 9مئی 2023 نہیں بلکہ 9 مئی 2025 جیسے حالات چاہئیں جب افواج پاکستان نے انڈیا پر قوم کو فتح دی۔پی ٹی آئی کا رویہ ملک کے نظام کیلئے خطرہ ہے ۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں جعلی دواؤں کا خاتمہ یقینی بنانےکے لیے وفاقی کابینہ نے دواؤں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے کہا کہ ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، اس نظام کے تحت جعلی، غیرمعیاری اور نقلی دواؤں کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، نظام کے نفاذ سے عام صارف بآسانی دوا کی میعاد اور قیمت کی مستند معلومات لے سکےگا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی، نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں، یہ اہم فیصلہ دواوں کی سپلائی چین کو محفوظ اور معیاری بنانے کیلئے کیا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان میں دواؤں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی دواؤں کے خلاف مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی، پاکستان خطے میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے والا نمایاں ملک بن کر سامنے آئے گا، اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گا۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
مزید :