اسلام اطاعت خالق کائنات اور مخلوق کیساتھ نرمی کا نام ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور مخلوق کیساتھ نرمی سے پیش آنا، سب کوتاہیوں کی معافی ہے لیکن جس نے حقوق العباد کی کوتاہی کی اس کی معافی نہیں، معاشرے میں ایسے لوگ بڑی تعداد میں ہیں، جنہوں نے ایک دوسرے کے حقوق غصب کر رکھے ہیں، ہم میں سے کتنے ایسے ہیں، جنہوں نے اپنی بہنوں کا حق کھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز میں دوسری رکعت میں دوسری سورة توحید پڑھی جاتی ہے، جس کو آدمی اگر بھول کر بھی شروع کر دے تو اس کو پورا کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، پوری کی پوری سورہ توحید اللہ تعالی ٰ کی توحید کے بارے میں ہے۔ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا سورہ کوثر ایک معجزاتی سورہ ہے جس کو سبع معلقات کے مقابلے میں خانہ کعبہ لٹکایا گیا اور اس کا اثر یہ ہوا کہ تمام معلقات کو خانہ کعبہ سے اتار دیا گیا۔
انہوں نے کہا سورہ کوثر فصاحت و بلاغت کی انتہا ہے، جس کی پہلی آیت میں کہا گیا ہے کہ ہم نے آپ کو خیرکثیر عطا کی ہے۔ مختلف مفسرین سورہ کوثر کے بارے میں مختلف آرا دی ہیں لیکن ہمارے مفسرین نے اس سے مراد حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا یا پھر اولاد کثیر مراد لیا ہے، یعنی اولاد علی و فاطمہ، اس خیر کثیر کے بدلے میں اللہ نے پیغمبر اکرم سے نماز اور قربانی مانگی ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ مردوں کیساتھ خواتین کو بھی نماز جمعہ میں شرکت کرنی چاہیے کیونکہ حضرت خدیجة الکبری ٰ سلام اللہ علیہا پہلی خاتون ہیں جنہوں نے باقاعدہ طور پر پیغمبر کے پیچھے نماز ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا
پڑھیں:
غزہ میں طبی سہولیات کانظام مکمل مفلوج ہوچکا ہے‘ جماعت اہلسنتّ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنماؤں علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،سید رفیق شاہ،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری‘ علامہ سید راشد رضوی،علامہ شوکت سیالوی،علامہ محمد اسحاق خلیلی،مولانا جمیل امینی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری اور زمینی حملوں نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ یہ کھلی جارحیت اور نسل کشی ہے جس کا مقصد پورے غزہ کو تباہ کرنا ہے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق حملوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ طبی سہولیات کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے، جبکہ ادویات، پانی اور خوراک کی قلت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے مسلسل انتباہ دے رہے ہیں کہ اگر فوری جنگ بندی نہ کی گئی تو صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری، خصوصاً مسلم ممالک کی لفظی مذمت اور بیان بازی پر مسلمانوں میں شدیدغم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن تاحال کوئی مؤثر عالمی اقدام سامنے نہیں آ سکا۔ دنیا بھر کے امن پسند افرادنے اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کر کے اسرائیلی جارحیت کو رکوائیں۔