وزیراعظم نے بلاول کو یقین دلایا کہ کینالز کے معاملے پر اتفاق رائے سے عمل ہوگا،رانا ثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا۔ایک انٹرویو میںرانا ثناء اللہ نے کہاکہ معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو، شہباز شریف سے میٹنگ میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ،گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گا اس پر عمل ہو گا۔راناثناء اللہ نے کہاکہ سندھ میں6 کینالز کے معاملے پر اونرشپ کا مسئلہ ہے، یہ اونر شپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا، پیپلز پارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے اس اسپیس کو پر کریں گے، پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے گی، کینالز پر سندھ میں جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے پیپلزپارٹی کو اس اسپیس کو کور کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ(ن) لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکرمند بھی ہے اور ان مسائل پر نظر بھی ہے، دہشت گردوں نے ٹرین کو یرغمال بنایا اور بے گناہ لوگوں کو قتل کیا، یہ دہشتگرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی پارٹی کو نے کہاکہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں بنا دیں
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے کے صدر راجہ پرویز اشرف نے آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ یہ کمیٹیاں اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کی مانیٹرنگ اور انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق13رکنی پنجاب کمیٹی کے کنوینئر سید حسن مرتضیٰ، ممبران میں رانا فاروق سعید خان، شھزاد سعید چیمہ، عثمان ملک، فیصل میر، غلام مرتضیٰ ستی، ندیم اصغر کائرہ، رانا اکرام ربانی، رانامشتاق احمد ظفر عباس لک، فاروق یوسف گھرکی، جمیل کلس اور علی جعفر شامل ہیں۔ لاہور اربن ڈویڑن کمیٹی کی کنوینئر ثمینہ خالد گھرکی جبکہ ممبران میں چوہدری محمد اسلم گل، میاں محمد ایوب، چوہدری محمد اشرف، رانا جمیل احمد منج، زاہد ذوالفقار خان، آصف محمود ناگرہ، چوہدری عاطف رفیق امجد علی جٹ، فائزہ ملک، نرگس خان اور رانا اشعر نثار۔ لاہور رورل ڈویژن کے کنوینئر رائے شاہ جہاں بھٹی، ممبران میں جاوید بھٹی، آصف علی کھوکھر، سید ابرار حسین شاہ، آصف خان اور چوہدری محمد نواز گل۔