سونے کی قیمت میں 3ہزار روپے کمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ایک تولہ سونا 3ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعدسونے کی ایک تولہ قیمت 3لاکھ51ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح 2572روپے کمی سے 10گرام سونا 3لاکھ1ہزار354روپے کاہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 33ڈالر گھٹ کر فی اونس سونا 3292ڈالر پر آگیا
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 4ہزار 002ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 278روپے کی سطح پر آگئی۔