عبدالعلیم خان کی خانیوال آمد، شہید لانس نائیک غلام سعید کے بچوں اور بھائی سے ملاقات کی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
سٹی 42 : استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے خانیوال آمد پر بلوچستان میں بس فائرنگ میں شہید لانس نائیک غلام سعید کے بچوں اور بھائی سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا ۔
عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے رہیں گے، فیلڈ مارشل اور پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کا مقصد دوریاں پیدا کرنا ہے، پاکستان متحد رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ایک اور محافظ نے وطن پر جاں قربان کردی، ہر محب وطن شہری متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ غمزدہ خاندانوں سے دکھ بانٹنے اور اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں۔
مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی
عبدالعلیم خان نے کہا کہ دنیا بھر میں پراکسی وار ناکام، پاکستان کے دشمن کو مزید خفت اٹھانا ہو گی، دہشتگردوں کا ہدف پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، پاک فوج کے جوان اپنے فرائض کی انجام دہی میں جانیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لمبے عرصے سے دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہے۔ ماضی سے سیکھ کر ہمیں بہتر مستقبل کی مناسب تیاری کرنا ہو گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت محض ایک سیاسی نظام نہیں بلکہ ایک ایسا اصولی طریقہ ہے جس میں عوامی رائے اور اعتماد کو اولیت حاصل ہوتی ہے۔ پاکستان کے قیام کی بنیاد بھی جمہوری جدوجہد پر رکھی گئی تھی اور آج ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا راستہ بھی صرف جمہوری اقدار کو اپنانے اور ان کے استحکام سے ہو کر گزرتا ہے۔ جمہوریت میں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی قیادت کا انتخاب کریں اور اپنی آواز کو ایوانوں تک پہنچائیں۔ یہی نظام عوامی شمولیت، قانون کی بالادستی، باہمی احترام اور قومی وحدت کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ قوم کو سیاسی استحکام، معاشی خوشحالی اور سماجی انصاف میسر آ سکے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان جمہوری استحکام، عوامی حقوق کے تحفظ اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے ہمیشہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تمام سیاسی قوتوں کو ملک و قوم کی بہتری کے لیے باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ یہی جمہوریت کا اصل حسن ہے۔