کے پی بدامنی کی لپیٹ میں ہے، وزیراعلیٰ لاؤ لشکر کیساتھ لاہور چلے گئے: ڈاکٹر عباد اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللّٰہ—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور وزیرِ اعلیٰ لاؤ لشکر کے ساتھ لاہور چلے گئے۔
پشاور سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین سے اظہارِ یک جہتی کے نام پر ہزاروں گاڑیاں روانہ کرنا کیسا انصاف ہے؟ خیبر پختون خوا کے عوام کی جان و مال کی کوئی اہمیت نہیں۔
ڈاکٹر عباداللّٰہ نے کہا کہ ایک اعلان کے لیے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کرنا سراسر ناانصافی ہے، وزیرِ اعلیٰ کا لاؤ لشکر کے ساتھ سیاسی شو کرنا عوامی احساسات سے مذاق ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے عوام روز دہشت گردی، بدامنی اور بے یقینی کا سامنا کر رہے ہیں، یہ رویہ عوامی خدمت نہیں، سیاسی نمائش ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گورنر کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی
خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجےحلف اٹھائے گی، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔نئی کابینہ میں 10 وزرا ، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں، مزمل اسلم اور تاج محمد ترند وزیراعلیٰ کے مشیر جبکہ شفیع اللہ جان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔ پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے ۔ ارشد ایوب خان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔