وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یا ہم نہیں یا تم نہیں، منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان فعال نہ کئے تو ہم ان کے وہاں سارے فارغ کر دیں گے، ان کے جو اپوزیشن میں چیئرمین بنے ہوئے ہیں وہاں سب کو فارغ کردوں گا، پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر پہلی بار ڈاکہ نہیں مارا گیا، 2013 میں مینڈیٹ چوری کیا پھر 2018 میں اکثریت کم کرنے کے لئے سسٹم بٹھایا گیا، بانی کا عزم ہے سیاست نہیں ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آؤ میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں، عمران خان کہتے ہیں ثابت کر دو میں نے کوئی سازش کی ہے جو سزا دو گے مجھے قبول ہوگی، ہم نے تو جبر برداشت کیا ہے مگر آپ سے برداشت نہیں ہوگا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ناجائز کرو گے تو ناجائز ہم بھی کریں گے، ہمارا لیڈر بے گناہ جیل میں ہے، اس پر کوئی کیس نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونوا کا کہنا تھا کہ مولانا خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں، عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کیا، مولانا اپنے اندر تبدیلی لے آئیں تو بہت اچھا ہوگا، انہوں نے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا پنجاب سے موازنہ کریں گے تو یہ زیادتی ہوگی، لاہور میں جلسہ کرنا آئینی حق ہے، حکومت نے اجازت دی تو شکریہ کہوں گا، جلسہ کرنے دیا گیا تو تحفہ بھی دوں گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنما شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے، پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی، سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی،  ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  •  عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان
  • یمن کا سعودی عرب کو الٹی میٹم
  • غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • پختونخوا میں جو امن قائم کیا وہ ہاتھ سے پھسلتا جارہا ہے، سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور
  • نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، ادارے اپنا کام کریں: گنڈاپور