شہید کی جنازہ کمیٹی کے سربراہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم جنازے میں خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تابوت کی پہلی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ 23 فروری، بروز اتوار، بیروت میں ان دونوں اعلیٰ ترین شہداء کی عظیم الشان نماز جنازہ منعقد کی جائے گی جس میں تقریباً 80 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ بیروت میں دونوں شہداء نصراللہ اور صفی الدین کی نماز جنازہ کی تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین رحمۃ اللہ علیہ کی جنازے کی کمیٹی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ 23 فروری بروز اتوار دوپہر ایک بجے تک جنازے کا سرکاری پروگرام شروع ہوگا اور رسمی تدفین کا آغاز ہوگا اور اس تقریب میں 7 حصے ہوں گے۔   تدفین کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ لبنانی صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری سمیت بڑی تعداد میں حکام جنازے میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے تقریب میں شریک ایرانی حکام کے نام لیے بغیر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کریں گے۔ شہید کی جنازہ کمیٹی کے سربراہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم جنازے میں خطاب کریں گے۔ سربراہ جنازہ کمیٹی نے کہا کہ وہ ایک بڑے اجتماع کا استقبال کرنے اور حزب اللہ کے دونوں سیکرٹری جنرل کے شاندار جنازے کے انعقاد کے لیے تیار ہیں، 23 فروری ایک ایسا دن ہوگا جسے دنیا کے آزاد لوگ کبھی نہیں بھولیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید حسن نصر اللہ اعلان کیا کہ صفی الدین اللہ اور شہید سید کریں گے

پڑھیں:

صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس جاری

سٹی 42 : ماہ صفر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں جاری ہے۔ 

  اجلاس کی صدارت مفتی رمضان سیالوی کررہے ہیں، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز اس موقع پر موجود ہیں۔ 

 ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 19 گھنٹے بتائی جا رہی ہے ، چاند کی پیدائش رات 12 بج کے 22 منٹ پہ ہوئی ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ مطلع ابرآلود و چاند کی عمر کم ہونے کے سبب چاند کا نظر آنا مشکل ہے، چاند کی عمر کم سے کم اٹھائیس گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

 غروب شمس و قمر کے درمیان فرق لاہور میں 40 منٹ ہوگا ، چاند کی زاویائی فرق 6.5 ہوگا جو 9 ڈگری تک ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
  • صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس جاری
  • اُمت کی اصل شناخت ایثار اور صلہ رحمی ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 جوان شہید
  • امریکا میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر پابندی سے متعلق اولمپک کمیٹی کا اہم فیصلہ
  • مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • تحریک کا عروج یا جلسے کی رسم؟ رانا ثنا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا
  • 9 مئی کیسز کے باعث مفرور حماد اظہر والد کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے 
  • حماد اظہر منظر عام پر، والد کی نمازِ جنازہ کے لیے لاہور پہنچ گئے
  • اسرائیل ہماری کارروائیاں روکنے سے قاصر ہے، رہنماء انصار الله