لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ڈرونز، فرانس کی ٹیکنالوجی اور بھارت کو حاصل امریکہ کی سرپرستی کے باوجود پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے، اس عظیم کامیابی پر پوری قوم سر بسجود ہوکر شکر بجا لاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل چیز اتحاد و وحدت ہے، اگر یہ قائم رہے توہم ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ دشمن کم ظرف اور ظالم ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہی دیکھ لیں کتنا بڑا ظالم جابر اور متعصب ہندو ہے، اس نے بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کیا، اس نے پہلے الیکشن جیتنے کیلئے پہلے پلوامہ اور اب پہلگام کا ڈرامہ رچایا اور پھر جھوٹ کے اس پلندہ کو موضوع بنا کر پاکستان پر حملہ کر دیا، لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، ہم سرخرو اور فتحیاب ہوئے، پورے پاکستان نے مل کر بھارت کوایسا جواب دیا ہے کہ دشمن کے دانت کھٹے ہو گئے۔ جامع مسجد علیؑ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ ہے، ان شاءاللہ اسے تا قیام قیامت قائم و دائم رہنا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں مضبوط ردعمل دیا جس کی پوری دنیا میں اس وقت داد دی جا رہی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ڈرونز، فرانس کی ٹیکنالوجی اور بھارت کو حاصل امریکہ کی سرپرستی کے باوجود پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے، اس عظیم کامیابی پر پوری قوم سر بسجود ہوکر شکر بجا لاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل چیز اتحاد و وحدت ہے، اگر یہ قائم رہے توہم ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کریں گے، اگر مسلم ممالک میں اتحاد ہوتا اور اپنے فلسطینی بھائیوں کا احساس ہوتا تو جو کچھ آج غزہ یمن شام کشمیر کی حالت ہے ایسی نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ اپنے متعلقہ ادارے کیساتھ مخلص رہے اور اس سے منسلک لوگوں کیساتھ ہمیشہ محبت اور پیار سے پیش آئے، جتنا زیادہ محبت اور الفت سے کام ہوگا، کامیابی اتنی ہی زیادہ ہوگی، اس سے برکت بڑھتی ہے۔
 
علامہ ریاض نجفی نے کہا کہ اس دنیا میں سب سے بہترین کمانڈر انچیف حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے، آپ اپنی زندگی میں ہر کسی سے محبت اور الفت سے پیش آئے۔ قرآن مجید میں آیا ہے کہ خاتم الانبیاءاپنی امت کی محبت میں حریص تھے۔ پورے قرآن مجید میں اللہ کی ذات نے رؤف اور رحیم اپنے لیے کہا ہے، یا اپنے رسول کے لیے۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم کو ر حم دل بنایا، وہ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ رحم کرنیوالے تھے۔ انہوں نے کہا روایت میں ہے کہ کسی کے باپ کو اگر گالی دو گے تو یہ خود اپنے باپ کو گالی دینے کے مترادف ہے، اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کسی کی توہین کریں گے تو پھر اس سے بھی بھلے کی امید نہ رکھیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان نے بھارت کو نے کہا

پڑھیں:

قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آخرکار اْن لوگوں نے جو بری سے بری چالیں اْس مومن کے خلاف چلیں، اللہ نے اْن سب سے اْس کو بچا لیا، اور فرعون کے ساتھی خود بدترین عذاب کے پھیر میں آ گئے۔ دوزخ کی آگ ہے جس کے سامنے صبح و شام وہ پیش کیے جاتے ہیں، اور جب قیامت کی گھڑی آ جائے گی تو حکم ہو گا کہ آل فرعون کو شدید تر عذاب میں داخل کرو۔ پھر ذرا خیال کرو اْس وقت کا جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے دنیا میں جو لوگ کمزور تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ ’’ہم تمہارے تابع تھے، اب کیا یہاں تم نار جہنم کی تکلیف کے کچھ حصے سے ہم کو بچا لو گے؟‘‘۔ (سورۃ غافر:45تا47)

سیدنا ابوذرؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں اس وقت پہنچا جب کہ آپؐ کعبہ کے سایہ میں تشریف فرماتے۔ جب آپؐ کی نظر مبارک مجھ پر پڑی تو فرمایا ربّ کعبہ کی قسم وہ لوگ بہت ٹوٹے (خسارے) میں ہیں۔ میں نے عرض کیا کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں کون ہیں وہ لوگ؟ آپؐ نے فرمایا: جو زیادہ مال جمع کرتے ہیں ہاں! وہ لوگ مستثنیٰ ہیں جو اپنے اِدھر اُدھر اور اُس طرف یعنی اپنے آگے اپنے پیچھے اپنے دائیں اپنے بائیں غرض یہ کہ ہر طرح اور ہر جگہ خدا کی خوشنودی کی خاطر اپنا مال خرچ کرتے رہتے ہیں۔ مگر ایسے لوگ کم ہی ہیں۔ (مشکوٰۃ، بخاری و مسلم)

متعلقہ مضامین

  • بھارتی تنہائی کی وجہ مودی کا خبط عظمت
  • مودی کا 234 ملین ڈالرز کے ڈرون منصوبے کا اعلان
  • ایک فاشسٹ خواب کا جنازہ
  • امت کی عقیدت و محبت کا مرکز خانوادۂ نبوت
  • بی جے پی کی ہندو انتہا پسندی کا آلہ کار نریندر مودی بھارتی تاریخ کا بدترین وزیرِاعظم  قرار
  • قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
  • مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک دبانے کیلئے مودی سرکار کے من گھڑت الزامات
  • منہاج القرآن علماء کونسل کے زیرِاہتمام پیغام امام حسینؑ و اتحاد امت کانفرنس
  • بھارت کیساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، خواجہ آصف
  • مودی کی بوکھلاہٹ؛ 234 ملین ڈالرز کے ڈرون منصوبے کا اعلان