انصار اللہ کی جانب سے بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت پر سخت وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
نصرالدین عامر، جو کہ تحریک انصاراللہ کے میڈیا عہدیدار ہیں، نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت اور موجودگی سے بچیں۔ اسلام ٹائمز۔ نصرالدین عامر، جو کہ تحریک انصاراللہ کے میڈیا عہدیدار ہیں، نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت اور موجودگی سے بچیں۔ فارس نیوز کے مطابق، انصار اللہ تحریک کے میڈیا امور کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت سے گریز کریں۔ نصرالدین عامر نے یمن کی جانب سے آج صبح مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملے کے بعد کہا کہ غزہ پر جاری حملے اور محاصرے کے پیش نظر، یمن کی عسکری کارروائیاں صہیونیوں کے خلاف مزید شدت اختیار کریں گی۔ انہوں نے تاکید کی کہ یمن کی مسلح افواج نے بن گوریون ایئرپورٹ (اللُد) اور اشغالی بندرگاہ حیفا کو اپنے اہداف کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے، اور کسی بھی وقت ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔
جب تک غزہ پر حملے اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا، ان اور دیگر اہم اہداف پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انصاراللہ کے اس عہدیدار نے ان علاقوں میں موجود غیر ملکی شہریوں کو بھی فوری انخلا کا مشورہ دیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع نے آج صبح (جمعہ) اطلاع دی کہ یمن سے داغے گئے میزائل کی وجہ سے فلسطین کے وسیع علاقوں، بشمول تل ابیب میں ہوائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔ اس میزائل حملے کے بعد، بن گوریون ایئرپورٹ پر پروازوں کو ایک بار پھر معطل کر دیا گیا۔ اسرائیلی چینل 12 نے لکھا ہے کہ سکیورٹی حکام کا اندازہ ہے کہ جب تک غزہ کی جنگ جاری ہے، حوثیوں کے میزائل حملے بھی جاری رہیں گے۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ غزہ میں جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے یمن کی جانب سے اسرائیل پر 37 بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں۔ غزہ کے عوام کی حمایت میں یمن کے میزائل حملوں میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسی حوالے سے، گزشتہ روز یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ یمن کی مسلح افواج نے جمعرات کی صبح بن گوریون ایئرپورٹ پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ ان کے بقول، ایک مشترکہ فوجی آپریشن کے دوران یمن کے ڈرونز نے اشغالگر اسرائیلی حکومت کے اہم مقامات بشمول حیفا اور تل ابیب کو بھی نشانہ بنایا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نصرالدین عامر ایک بار پھر یمن کی
پڑھیں:
حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا تاکہ حوثیوں کی بحری اور فضائی ناکہ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمنی بندرگاہ حدیدہ میں 12 اہداف پر بمباری کی ہے۔ المیادین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے حدیدہ پر 12 حملے کئے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ دشمن کے فضائی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا رہے ہیں، ہمارے فضائی دفاع نے دشمن کے طیاروں کو الجھا دیا اور کچھ جنگی طیاروں کو جارحیت کرنے سے پہلے ہی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور اللہ کے فضل سے جارحیت روک دی گئی۔ حدیدہ کی بندرگاہ جس پر کچھ عرصہ قبل ہی اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا تھا، اقوام متحدہ کی ٹیموں کی نگرانی اور استعمال میں ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا تاکہ حوثیوں کی بحری اور فضائی ناکہ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیل آئندہ چند گھنٹوں میں یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر حملہ کرے گا۔ عبری ذرائع کے مطابق یہ دھمکی تل ابیب کی ڈیٹرنس پالیسی کا ایک حصہ ہے، یعنی یمن اسرائیل کے لئے حقیقی خطرہ ہے۔