ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہیں، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاق سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ خضدار میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، خضدار میں حملہ بس پر نہیں، ہماری اقدار اور تعلیم پرتھا۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، دہشت گردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ حملہ بس پر نہیں، ہماری اقدار اور تعلیم پر تھا۔ سیکرٹری داخلہ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہیں، دہشت گردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خرم آغا نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھرمیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تمام اجزا آپریشنل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار
کوئٹہ:بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بارکھان میں سرچ آپریشن کیا جو کہ بارکھان کے علاقوں دولوائی اور ویٹاکڑی میں کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد اور اس کا سہولت کار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد علاقے میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔