فتنہ ہندوستان خضدار حملہ میں ملوث، خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے، سیکرٹری داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی سیکرٹری داخلہ اکبردرانی نے کہا ہے کہ خضدار حملہ فتنہ ہندوستان کا تسلسل ہے،دہشتگردوں کو خضدار حملے کے خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ اکبر درانی نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خضدار میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فتنہ الہندوستان نے سکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ خضدار حملہ فتنہ ہندوستان کا تسلسل ہے،فتنہ الہندوستان نے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی،وفاقی سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ پاکستان کے عوام دہشتگردی کی مذموم کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشتگردوں کو خضدار حملے کے خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے ،ان کاکہناتھا کہ خضدار حملہ ہماری تعلیم اور روایات پر حملہ تھا، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ویڈیو: "گاؤں میں پہلی محبت کی شادی ہماری تھی" بوڑھے میاں بیوی کی کہانی سن کر آپ بھی کہیں گے سچی محبت اسے کہتے ہیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکرٹری داخلہ خضدار حملہ
پڑھیں:
اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا۔
محسن نقوی نے فوج، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ فورسز نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دیے اور جلوسوں و مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پر حملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائر کرتے وقت فرق آگیا
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کا کردار قابل ستائش رہا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں عزاداروں نے پُرامن ماحول میں شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پہلی محرم الحرام سے عاشورہ تک مؤثر اور مربوط سیکیورٹی پلان پر کامیابی سے عمل ہوا۔