یمن کیجانب سے تل ابیب پر ایک بار پھر میزائل حملہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
یمنی بیلسٹک میزائل کے داغے جانیکے بعد بج اٹھنے والے خطرے کے وسیع سائرن نے دسیوں لاکھ غاصب صہیونی آبادکاروں کو پناہ گاہوں میں جا گھسنے پر مجبور کر دیا اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی جانب سے ایک اور بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے جس کے باعث جعلی صیہونی دارالحکومت تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں انتباہی سائرن مسلسل بجتے رہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے حملہ آور میزائل کو ناکارہ بنانے کا دعوی کیا ہے جبکہ یمنی ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس بارے غاصب صہیونیوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں یمنی بیلسٹک میزائل کا مقابلہ کرنے کے لئے مبینہ طور پر ایک اسرائیلی دفاعی میزائل کو صوبہ الجلیل کی فضائی حدود میں فائر ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
۔
اسی دوران اسرائیلی مرکزی ہوائی اڈے بن گورین پر بھی فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا گیا اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Aharonot) کا لکھنا ہے کہ یمن کی جانب سے انجام پانے والے کسی بھی میزائل حملے کے بعد اس ہوائی اڈے پر کوئی پرواز اتر سکتی ہے اور نہ ہی کوئی چلائی جاتی ہے۔
۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکی گولڈن ڈوم منصوبہ عالمی استحکام کے لیے خطرہ ہے، چین
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر گولڈن ڈوم منصوبے کو ترک کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے امریکی گولڈن ڈوم منصوبے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے عالمی استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر گولڈن ڈوم منصوبے کو ترک کر دے۔ منصوبے کےلیے امریکی صدر کی جانب سے ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ چین نے کہا کہ ایسا منصوبہ عالمی توازن اور اسٹریٹیجک استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث بنےگا لہذا امریکا عالمی میزائل دفاعی نظام کی تیاری اور تعیناتی سے باز آجائے۔