مزید حملوں کا خدشہ، نیتن یاہو کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ ہم سے نفرت کرنے والوں نے یہ حملہ کیا ہے، جنھیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ ہم سے نفرت کرنے والوں نے یہ حملہ کیا ہے۔ جنھیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ یاد رہے کہ واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، جو اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکار تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیتن یاہو
پڑھیں:
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) فوج، وزیر اعظم اور وزرا کے درمیان غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر بنیادی اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے چیف آف سٹاف ایال زامیر پر کڑی تنقید کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاہو کی دعوت پر ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں چیخ و پکار ہوئی اور آوازیں بلند ہوگئی تھیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں دیگر مسائل کے علاوہ غزہ میں جنگ کو کیسے جاری رکھا جائی جیسے سوالوں پر غور کیا گیا ۔ یہ تبادلہ خیال کیا گیا کہ اگر اب معاہدہ نہ ہوا تو کیا ہوگا اور 60 روزہ جنگ بندی کا اعلان نہ ہوا تو غزہ کی پٹی میں اگلے اقدامات کیا اٹھائے جانے چاہیں۔چیف آف سٹاف نے وزیر اعظم اور وزرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فوج غزہ میں 20 لاکھ افراد کو کنٹرول نہیں کر سکتی ۔ یہ بیان بھی ان بیانات میں شامل تھا جس نے نیتن یاہو کو ناراض کردیا اور نیتن یاہو نے جواب میں چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے۔