لیگی رہنما کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائر ل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
مسلم لیگ نون کے رہنما کی شعلہ فشاں ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی۔
پنجاب اسمبلی کے فلور پر مارچ کے آخری دنوں میں اجلاس کے دوران اس مسلم لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تصویر پنجاب اسمبلی کے ہال میں لائے جانے پر سخت تنقید کی تھی۔ ان کی یہ گفتگو اس وقت بھی وائرل ہوئی تھی، اب دو ماہ بعد ایک بار پھر ان کی تقریر کی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ " میرے پاس ثبوت موجود ہیں ایک بیگم کے دو دو شوہر سرکاری خرچ پر عمرے پر جاتے رہے " ، کیلفورنیا کی عدالتوں کا فیصلہ دیکھو، سبزواری کی بات سنیں ،یہ ریاست مدینہ بنانے والوں کا حال ہے یہ جو تصویر آج اپوزیشن والوں نے لگائی ہے قائد اعظم کی روح بھی تڑپ اٹھی ہوگی یہاں سیتا وائٹ کی تصویر ہونی چاہیے تھی ،
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
اس ویڈیو مین مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی کو یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے، "یہ ٹھمکا سسٹم آپ نے دیا ہے ساڑھے تین سال میں جو ملک اور نوجوان نسل کا بیڑا غرق آپ نے کیا ہے وہ ہسٹری میں کسی نے نہیں کیا ہے ۔ اس ملک کے اداروں کے ساتھ ظلم و زیادتی ، شہیدوں کے ساتھ بے غیرتی آپ نے کی اس کی مثال اور کہیں نہیں ملتی ، ایک ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر ایاک نعبدو ایاک نستعین کہنے والے کو آج باہر لے آئیں, وضو کروا لیں ، اگر وہ وضو صیحح طریقے سے کرلے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا"
لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی
شرم کریں یہ فلور اس بات کا متقاضی نہیں ، یہ ایوان اس بات کا متقاضی ہے کہ ادھر بیٹھنے والے ادھر بیٹھنے والوں کی عزت کریں ، جو کام آپ نے کیا میں نے ابھی بھی لحاظ کیا ابھی بھی لحاظ کر رہا ہوں ۔ ا میرے پاس ثبوت موجود ہیں ایک بیگم کے دو دو شوہر سرکاری خرچ پر عمرے پر جاتے رہے آپ کے دور میں ،
شوکت خانم کے نام سے کینسر ہسپتا ل ہو تو انہیں اچھا لگتا ہے اگر پنجاب گورنمنٹ کا کینسر ہسپتال ہو اور اس کے ساتھ نواز شریف کا نام ہوتو انہیں کانٹے لگتے ہیں ۔ جو کام ہورہے تھے ان کی تو تعریف کرتے .
باغبانپورہ : گزشتہ 24گھنٹوں سے بجلی بند
اس وائرل ویڈیو کو فیس بک پر اس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔