بیوی نے چلتی بائیک پر شوہر کی چپل سے پٹائی کردی؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا ہے جس میں ایک خاتون چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر شوہر کی ’’اصلاح‘‘ چپل کے ذریعے کرتی نظر آرہی ہیں اور وہ بھی بڑی مہارت سے!
یہ دل دہلا دینے والا اور کچھ کےلیے دل بہلا دینے والا واقعہ مبینہ طور پر اترپردیش کے لکھنؤ میں پیش آیا۔ اگرچہ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں کرسکا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوہر بڑے اطمینان سے موٹر سائیکل چلا رہا ہے، جب کہ پیچھے بیٹھی بیوی اچانک چپل اتارتی ہے اور بغیر کوئی وارننگ دیے، شوہر پر چپلوں کی بارش شروع کردیتی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ شوہر صاحب، جیسے مراقبے کی کیفیت میں ہوں، نہ مڑ کر دیکھتے ہیں، نہ کچھ بولتے ہیں، بس چپ چاپ بائیک چلاتے رہتے ہیں، جیسے روز کا معمول ہو۔
دوسری طرف، خاتون چپل کو کبھی دائیں، کبھی بائیں اور کبھی اوپر سے گھما کر وار کرتی ہیں، جیسے کوئی پرانا حساب کتاب برابر کر رہی ہوں۔ اور اس پورے ’’چپل چارج‘‘ کے دوران، بائیک مسلسل رواں دواں رہتی ہے، گویا کوئی روڈ رومانس کا سین ہو، بس تھوڑا زیادہ ’’فزیکل‘‘!
تشویشناک بات یہ ہے کہ دونوں میاں بیوی نے ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے، اور خاتون کی اس کارروائی سے نہ صرف شوہر کی صحت بلکہ آس پاس چلنے والوں کی سڑک پر سلامتی بھی داؤ پر لگ گئی۔
ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی اور اب تک چار لاکھ سے زائد لوگ اس ’’فیملی ڈرامے‘‘ کے گواہ بن چکے ہیں۔ کچھ نے اس پر ہنستے ہوئے تبصرہ کیا، تو کچھ نے سڑک پر ہونے والے اس طرح کے خطرناک عمل پر سنجیدہ سوالات بھی اٹھائے۔
ایک صارف نے لکھا: ’’بیوی کو GPS کی جگہ لگا لو، غلطی پر چپل سے سیدھا راستہ دکھا دے گی!‘‘
جبکہ دوسرے نے مشورہ دیا: ’’بھائی صاحب اگلی بار گھر سے نکلنے سے پہلے چپل کا لوکیشن ضرور چیک کر لیں!‘‘
بہرحال، یہ ویڈیو صرف ہنسی کا سامان نہیں، بلکہ ایک یاد دہانی بھی ہے کہ محبت ہو یا مار، سڑک پر احتیاط سب سے ضروری ہے!
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دھرمیندر نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں کیا کہا تھا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کا آخری ویڈیو پیغام ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
89 سالہ دھرمیندر پیر کے روز ممبئی میں انتقال کرگئے تھے، انہیں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
وائرل ہونے والا ویڈیو پیغام انہوں نے 2 اکتوبر کو ہندؤں کے مذہبی تہوار دسہرہ کے موقع پر شیئر کیا تھا۔
اس ویڈیو پیغام میں دھرمیندر اپنے مداحوں کو تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے صحت، خوشی اور نیکی کی تلقین کرتے نظر آئے۔
دھرمیندر کا کہنا تھا کہ ’’تمام بھائی بہنوں، بچوں اور بچیوں کو دسہرے کی شُبھ کامنائیں (نیک تمنائیں)، خدا آپ کو لمبی صحت اور خوشیاں دے، آپ لوگ نیک بن کر رہیں پھر تو ترقی ہی ترقی ہے‘‘۔
View this post on Instagram