چلتی بائیک پر بیوی کے ہاتھوں شوہر کی چپل سے دھلائی، انٹرنیٹ نے اپنا رنگ دکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایک حیران کن اور مزاحیہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو اپنی چلتی بائیک پر سوار شوہر کو چپلوں سے دھوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست اُترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر بائیک چلا رہا ہے جبکہ بیوی اس کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہے۔ اچانک خاتون غصے سے بھر جاتی ہے اور شوہر کو چپل سے مارنا شروع کر دیتی ہے، پہلے دائیں طرف، پھر بائیں، اور ساتھ ساتھ کچھ اشارے بھی کرتی ہے جیسے کسی چیز کی طرف توجہ دلا رہی ہو۔
Kalesh b/w Husband and wife on running bike, Wife started beating her husband over some mutual dispute In Lucknow UP pic.
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) May 20, 2025
دلچسپ بات یہ ہے کہ شوہر پورے واقعے کے دوران مکمل طور پر غیر متاثر دکھائی دیتا ہے، نہ کوئی ردعمل، نہ کوئی غصہ، نہ ہی بائیک روکنے کی کوشش، بس خاموشی سے بائیک چلاتا رہتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔
معاملہ اس وقت مزید دلچسپ ہو جاتا ہے جب بیوی اسے ہر طرف سے مارنے لگتی ہے، سامنے سے، دائیں، بائیں، جبکہ دونوں ہی بغیر ہیلمٹ کے سفر کر رہے ہوتے ہیں، جس سے معاملے کی سنجیدگی اور خطرناک پہلو بھی اجاگر ہوتا ہے۔
یہ ویڈیو ایک راہگیر نے موبائل پر ریکارڈ کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیا۔
ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا: ”ابھی مرد کرتا کلیش تو پبلک ہائپر ہو جاتی!“
دوسرے نے کہا: ”اگر بیوی کے ساتھ دھوکہ دیتے ہوئے پکڑے جانے کی شکل ہوتی تو یہی ہوتی۔“
ایک اور صارف نے طنزیہ کہا: “ ایک اور دن، شادی نہ کرنے کی ایک اور وجہ.“
جبکہ ایک اور نے مشورہ دیا: ”دیکھا آپ نے ہیلمیٹ نہ لگانے کا نتیجہ!“
یہ ویڈیو جہاں ایک طرف ہنسی کا باعث بنی ہے، وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کے لیے سوچنے کا مقام بھی ہے کہ ازدواجی مسائل کو سڑکوں پر یوں ڈرامائی انداز میں لانا کس حد تک درست ہے۔
Post Views: 3ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایک اور
پڑھیں:
نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان
نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
لاہور:(آئی پی ایس) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا آج لندن روانگی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم آج جاتی امرا رائیونڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں سے وہ اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے۔
جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔
یاد رہے کہ نواز شریف نے کچھ روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کروایا تھا۔ اس سے قبل نواز شریف رواں سال جون میں لندن گئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں تقاریر سے اسرائیل کاکچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران صیہونی افواج جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، غیر ملکی طبی ماہرین کی رپورٹ میں انکشاف کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی اسرائیل عالمی امن کیلئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سی پیک کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم