17 سیٹ والوں کو اقتدار سونپا جانا کفر ہے، فردوس شمیم نقوی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ 17 سیٹوں والی جماعت کو حکومت دے دی گئی جو کفر کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز، عامر فاروق اور سکندر سلطان ملک کے لیے خطرناک ہیں، فردوس شمیم نقوی
سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک قوت نے مقبول جماعت کو سائیڈ کیا اس کا کہیں ٹرائل نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ اس ملک میں ہورہا ہے اس کے ذمے داران کا سب کو پتا ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس وقت نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز سب ایکسپوز ہوچکے ہیں جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔
مزید پڑھیے: پیکا ایکٹ میں طلبی، شمیم نقوی نے عدالت سے رجوع کرلیا
واضح رہے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو فردوس شمیم نقوی کے خلاف قانون کارروائی سے روک دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
17 سیٹیں پیکا ایکٹ تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 17 سیٹیں پیکا ایکٹ تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی فردوس شمیم نقوی
پڑھیں:
مرکزی جلوس یوم عاشور، آئی ایس او کراچی کے تحت مولانا شہنشاہ نقوی کی زیر اقتداء نماز باجماعت کا اہتمام
عزاداران سید الشہداءؑ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او نے کہا کہ امریکا کی منافقت عالمی بدامنی کی جڑ ہے، جسے ہر حال میں ختم کرنا ہوگا اور یہ اسی وقت ممکن ہے، جب تمام عالم اسلام یزید وقت کے خلاف متحد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام مرکزی جلوسِ عاشورا میں نماز باجماعت کا اہتمام تبت سینٹر کراچی پر کیا گیا، جس کی امامت مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر مصائبِ روزِ عاشورا پر خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی انسانیت کی رہنمائی کا چراغ ہے اور کربلا کا پیغام وقت کے یزیدوں کے خلاف قیام کا حوصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شجاعت و قیادت امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا محور ہے، مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت امت کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے، جبکہ اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی قابل مذمت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی منافقت عالمی بدامنی کی جڑ ہے، جسے ہر حال میں ختم کرنا ہوگا اور یہ اسی وقت ممکن ہے، جب تمام عالم اسلام یزید وقت کے خلاف متحد ہونگے۔ نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد عزاداران سید الشہداء امام حسینؑ نے امریکا، اسرائیل اور بھارت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے انکے پرچم نذر آتش کئے۔