جو کچھ اس میں ملک میں ہو رہا ہے اس کے ذمے داران کا سب کو پتہ ہے، فردوس شمیم نقوی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سب ایکسپوز ہو چکے ہیں، ملک کو انقلابی قیادت کی ضرورت ہے جو شہباز اور مریم نہیں ہیں، 26ویں آئینی ترمیم سے عدالتیں بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ جو کچھ اس میں ملک میں ہو رہا ہے اس کے ذمے داران کا سب کو پتہ ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس وقت نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سب ایکسپوز ہو چکے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ملک کو انقلابی قیادت کی ضرورت ہے جو شہباز اور مریم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے عدالتیں بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اور مریم
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔