Islam Times:
2025-05-24@08:22:54 GMT

یمن کی جانب سے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

یمن کی جانب سے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ

چند گھنٹے قبل انصاراللہ تحریک کے میڈیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نصرالدین العامر نے ایک بار پھر ایئر لائنز اور شپنگ کمپنیوں کو بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں نقل و حرکت سے باز رہنے کا انتباہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کے عوام کی حمایت میں تل ابیب کے بین الاقوامی بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت اور غزہ میں صہیونی حکومت کی اجتماعی نسل کشی کے ردعمل کے طور پر تل ابیب میں ایک ہدف پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں بریگیڈیئر سریع نے کہا کہ یمن کی میزائل فورس نے ایک خاص فوجی آپریشن انجام دیا ہے اور ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے اللُد ایئرپورٹ (جسے اسرائیل میں بن گوریون کہا جاتا ہے) کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن اللہ کے فضل سے اپنے ہدف تک پہنچا، جس کے باعث لاکھوں صہیونی قابضین پناہ گاہوں کی طرف بھاگے اور ایئرپورٹ پر پروازیں معطل ہو گئیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کر کے کہا کہ غزہ میں روزانہ ہونے والے مظالم پر خاموشی امت مسلمہ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، اور اگر اسلامی ممالک اپنی دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری پوری نہ کریں تو دشمن کے مزید حملوں کا نشانہ بنیں گے۔ بریگیڈیئر سریع نے آخر میں کہا کہ یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں غزہ پر حملے رکنے اور اس کا محاصرہ ختم ہونے تک جاری رہیں گی اور اللہ کے فضل سے ان میں شدت آئے گی۔ چند گھنٹے قبل انصاراللہ تحریک کے میڈیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نصرالدین العامر نے ایک بار پھر ایئر لائنز اور شپنگ کمپنیوں کو بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں نقل و حرکت سے باز رہنے کا انتباہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقامات یمنی مسلح افواج کے اہداف کی فہرست میں شامل ہیں اور کسی بھی وقت ان پر حملہ ہو سکتا ہے، اور جب تک غزہ پر حملے اور اس کا محاصرہ جاری رہے گا، ان اور دیگر اہم اہداف پر کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔ اسرائیلی چینل 12 نے بھی لکھا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے اندازوں کے مطابق جب تک غزہ میں جنگ جاری ہے، حوثیوں کے حملے بھی جاری رہیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یمنی مسلح افواج کے کہا کہ

پڑھیں:

معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش,آئی ایس پی آر کا شاندار نغمہ جاری

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ ’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘ جاری کر دیا۔ نغمہ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ اس نغمے میں گلوکاروں کی سحرانگیز آوازوں اور دل سوز بول نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا. جب کہ اس میں افواجِ پاکستان اور سویلینز کی عظیم قربانیوں کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء معرکۂ حق کو ’سر کا جھومر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انہی شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح و کامیابی سے سرفراز فرمایا۔ نغمے نے 1965 کی جنگ کے ماحول کی یادوں کو دوبارہ تازہ کر دیا، جب پوری قوم نے یکجہتی کے ساتھ افواجِ پاکستان کا ساتھ دیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ یہ نغمہ نہ صرف پاکستان کے شہداء کو یاد کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ نئی نسل کو ملی یکجہتی، قربانی اور حب الوطنی کے پیغام سے بھی روشناس کراتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انصار اللہ کی جانب سے بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت پر سخت وارننگ
  • شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری
  • معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش,آئی ایس پی آر کا شاندار نغمہ جاری
  • یمن کیجانب سے تل ابیب پر ایک بار پھر میزائل حملہ
  • مودی اب پاکستان پر حملے سے پہلے100 بار سوچے گا، وزیراعظم
  • مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملے کے لیے سو بار سوچے گی، وزیراعظم
  • خصدار اسکول بس حملہ؛ روسی سفارت خانہ کی جانب سے مذمتی بیان جاری
  • اعزاز قوم، جانباز افسروں، سپاہیوں شہدا کے نام، فیلڈ مارشل عاصم منیر: یادگار شہداء پر خصوصی گارڈ آف آنر تقریب
  • خضدار اسکول بس حملہ: شہید ہونے والی 3 بچیوں کی تفصیلات جاری