ہندو توا اور اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے، اشرف آصف جلالی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ضرب پاکستان کانفرنس سے خطاب میں تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ضربِ پاکستان سے بھارت کو عسکری اور سفارتی ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی، افواجِ پاکستان نے بھارت کو ایسی کاری ضرب لگائی ہے کہ صرف بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت ہی نہیں، دنیا بھر کے جنگی ماہرین حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے صرف پانچ گھنٹوں کے بعد دنیا کا نقشہ بدلا بدلا دکھائی دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص) اور تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام مرکزی جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا لاہور میں ”ضرب پاکستان کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص) کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ افواجِ پاکستان ملکی سلامتی کی علامت اور قوم کا قابل فخر اثاثہ ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی دیرپا نہیں ہو سکتی۔ مادرِ وطن کا دفاع کرنے پر قوم افواجِ پاکستان کو سلام کہتی ہے، ضربِ پاکستان سے بھارت کو عسکری اور سفارتی ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی، افواجِ پاکستان نے بھارت کو ایسی کاری ضرب لگائی ہے کہ صرف بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت ہی نہیں، دنیا بھر کے جنگی ماہرین حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے صرف پانچ گھنٹوں کے بعد دنیا کا نقشہ بدلا بدلا دکھائی دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں آزادی پسند تحریکوں نے زور پکڑ لیا ہے، ہر کوئی مودی پر تنقید کر رہا ہے، چار دنوں کی جنگ میں بھارتی فوج کو واضح ہار کا سامنا ہوا اور افواجِ پاکستان کو قوم کی طرف سے ہار پہنائے گئے۔ ہندو توا اور اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے۔ لیکن مودی پھر شرارتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک کر پھر ایک بار جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ کانفرنس میں شہدائے پاکستان کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کانفرنس میں قاری محمد اصغر علی ترابی، ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، ڈاکٹر محمد عمران جلالی، مفتی محمد ارسلان جلالی، مفتی محمد فرید احمد جلالی، علامہ محمد عمران رضا جلالی، علامہ محمد ساریہ احسن جلالی، علامہ محمد عتیق الرحمن جلالی، علامہ محمد ربیع احسن جلالی و دیگر نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ محمد بھارت کو رہا ہے
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے لندن میں یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے قومی پرچم کے لباس پہنے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیے: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد
پاکستانی کمیونٹی نے اس موقع پر مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جبکہ تقریب میں شرکا کی جانب سے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر ہائی کمشنر آف پاکستان نے تقریب سے ٹیلفونک خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بُنیان مرصوص لندن معرکہ حق یوم تشکر