گودی میڈیا کا فریب کاری اور جھوٹ میں کوئی ثانی نہیں، پیر مظہر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ازاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ گودی میڈیا کا فریب کاری اور جھوٹ میں کوئی ثانی نہیں، یہ بات دنیا نے بھی تسلیم کر لی ہے۔ ہم کسی دکھاوے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، اللہ کی نصرت و تائید ہو تو 313 ہزاروں کے لشکر پر بھاری ہوتے ہیں۔ دو ایٹمی ممالک میں جنگ کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی ہندوستان کے تسلط سے آزادی تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت مظفرآباد کے سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن سردار ذوالفقار علی، سابق صدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ، سیکرٹری جنرل اے کے این ایس راجہ امجد خان، ظہیر احمد جگوال، سرفراز خواجہ، نصیر انور، تنویر تنولی، خواجہ محسن، شہزاد لولابی شامل تھے۔ جب کہ اس موقع پر ناظم تعلقات عامہ راجہ حسین منہاس، محکمہ اطلاعات کے آفیسران محمد بشیر مرزا، سید آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط خان، سردار شمیم انجم عزیز، ساجد نذیر و دیگر بھی موجود تھے۔
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر ہنگامی بنیادوں پر حل کرائے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو، آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جو کہ اقوام متحدہ کی قرارادادوں کے مطابق کشمیریوں کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی اور کوشش یہ رہی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی رائے کے مطابق حل کیا جائے، لیکن مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے، جو مسئلہ حل ہی نہیں کرناچاہتا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحریکوں میں جب ظلم و ستم حد سے بڑھتا ہے تو آزادی کے متوالے بندوق اٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، پھرت حریکیں اپنا راستہ خود بناتی ہیں۔بھارت کے پاس اب بھی وقت ہے اپنی ہٹ دھرمی ترک کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات مسئلہ کشمیر
پڑھیں:
وزیر اعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، انگریزی چینل کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی ویژن میں قائم کردہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے قیام کی تختی کی نقاب کشائی کی اور بعد ازاں ڈیجیٹل چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز کا افتتاح بھی کیا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ اور سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔
وزیر اعظم نے نئے چینل کے مختلف سیکشن کا دورہ بھی کیا، وہاں کام کرنے والے نوجوانوں سے بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ بیرونی بیانیہ کی جنگ میں انکا کردار انتہائی اہم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس ڈیجیٹل چینل کے آغاز کا بنیادی مقصد مسلسل حقیقی خبریں فراہم کرتے ہوئے پاکستان کے بارے میں ہونے والی غلط بیانی اور پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ہے۔
وزیر اعظم نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کی نشریات کے لیے اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔
افتتاح کے موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وزیر اعظم کو پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل عالمی سامعین کو پاکستان کے لیے ایک فعال اور مستند آواز فراہم کرنے، معلومات کے فرق کو ختم کرنے اور عوامی سفارت کاری کے لیے انگریزی زبان کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
پلیٹ فارم کا اسٹریٹجک مقصد پاکستان کی جانب سے دنیا سے بات کرنا اور سب سے پہلے اپنی خبر پہنچانا ہے۔
یہ تمام خبریں اور معلومات پاکستان کے حوالے سے اہم امور کا احاطہ کریں گی جیسے کہ بین الاقوامی امور، ثقافتی بصیرت، اور اقتصادی پیش رفت اور تجزیے، یہ سب ایک منفرد پاکستانی تناظر کے ساتھ پیش کیے جائیں گے۔
ایک مستعد پروڈکشن ورک فلو کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ اندرون ملک رپورٹنگ کو مربوط کرے گا جبکہ فری لانسرز کا ایک عالمی نیٹ ورک اور Reuters اور Associated Press (AP) جیسی معروف وائر سروسز کے ساتھ شراکت داری، پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کی ریئیل ٹائم، تصدیق شدہ اور اعلیٰ معیار کی کوریج کو یقینی بنائے گا۔
مغربی و بھارتی اثر زدہ علاقائی میڈیا میں جاری یک طرفہ بیانیے کا توڑ کرے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کی پاکستان ڈیجیٹل ٹی وی بڑی خبروں کا مرکز ہے۔ جیسا کہ وہ ایک پاکستانی زاویے سے دیکھی جاتی ہیں۔
https://x.com/GovtofPakistan/status/1968174181423648854