وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحٰق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔
یاد رہے کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جارحیت اور پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے کشیدگی ختم کرانے کیلئے بھارت اور پاکستان کے دورے بھی کیے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت اور پاکستان ایسے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا‘چین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ(صباح نیوز)چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیارہے۔چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں پاک بھارت تنازع کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان روایتی دوست اور ہمسائے ہیں اور دفاعی اور سکیورٹی تعاون دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعاون کا حصہ ہے جس کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا اور دونوں ممالک چین کے بھی اہم پڑوسی ہیں۔ چین کچھ عرصے سے بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔چین فعال طور پر امن کی حمایت کرتا ہے اور بات چیت کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو درست طریقے سے دور کرنے اور بنیادی حل تلاش کرنیکا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین بھارت تعلقات بہتری اور ترقی کے اہم مرحلے میں ہیں۔ ہم چین بھارت تعلقات کو صحت مند اور مستحکم راہ پر آگے بڑھانے کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ ہم پاک بھارت تعلقات میں بات چیت اور مشاورت سے اختلافات کو دور کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے کے حامی ہیں