حزب اللہ کا اپنے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے شہید سربراہوں حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی تدفین 23 فروری کو کی جائے گی۔
حزب اللہ کے 30 سال تک سربراہ رہنے والے حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو بیروت میں ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے جبکہ ان کے بعد تنظیم کے سربراہ بننے والے ہاشم صفی الدین کو ایک ہفتے بعد بیروت میں ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کی گئی؟
شہادت کے بعد دونوں رہنماؤں کی لاشوں کی امانتاً تدفین کی گئی تھی تاہم اب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ شہید رہنماؤں کو بڑے عوامی اجتماع کے سامنے پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق
23 فروری کو ہونے والے ان کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ حسن نصراللہ کی تدفین بیروت جبکہ ہاشم صفی الدین کو ان کے آبائی علاقے دیر قانون میں دفن کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل بیروت حزب اللہ حسن نصر اللہ ہاشم صفی الدین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل بیروت حزب اللہ حسن نصر اللہ ہاشم صفی الدین ہاشم صفی الدین حسن نصر اللہ حزب اللہ
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا
وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا۔کیبنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 22کے آفیسر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل 51 شرائط پوری، دیگر پر کام جاری ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم