جانتے ہیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں مگر فی الحال انہیں مارنا نہیں چاہتے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی آمیز پیغام دے دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ نام نہاد ’سپریم لیڈر‘ کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں، لیکن فی الحال ہم انہیں قتل نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہمارے شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل داغے جائیں۔ ہمارا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے۔
( @realDonaldTrump – Truth Social Post )
( Donald J.
We know exactly where the so-called “Supreme Leader” is hiding. He is an easy target, but is safe there – We are not going to take him out (kill!), at least not for now. But we don’t want… pic.twitter.com/CJljmslKfB
— Donald J. Trump ???????? TRUTH POSTS (@TruthTrumpPosts) June 17, 2025
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ایران نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے کئی شہروں پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے جن میں مبینہ طور پر موساد اور اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل اسرائیل نے بھی ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں ایرانی ایٹمی سائنسدانوں اور اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ طور پر بھرپور جنگ کے خدشات عالمی سطح پر بڑھ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل۔ایران جنگ میں امریکی شمولیت کے کیا امکانات ہیں؟
امریکہ جو اسرائیل کا قریبی اتحادی ہے، ایران کو بارہا خبردار کر چکا ہے کہ وہ اسرائیل یا امریکی مفادات کو نشانہ نہ بنائے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا کی کسی سابق اعلیٰ ترین شخصیت نے براہِ راست ایران کی قیادت کو قتل کی دھمکی دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر آیت اللہ خامنہ ای ایران اسرائیل جنگ ایرانی سپریم لیڈر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ا یت اللہ خامنہ ای ایران اسرائیل جنگ ایرانی سپریم لیڈر ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی۔
اس ملاقات کے ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر بات ہوگی۔
علاوہ ازیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پاک بھارت صورتحال بھی اس موقع پر زیرِ بحث آئی گی۔
دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے نے اس ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔